Selected

Original Text
Fateh Muhammad Jalandhry

Available Translations

70 Al-Ma`ārij ٱلْمَعَارِج

< Previous   44 Āyah   The Ascending Stairways      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

70:1 سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ
70:1 ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:2 لِّلْكَـٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌ
70:2 (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:3 مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ
70:3 (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:4 تَعْرُجُ ٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ
70:4 جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:5 فَٱصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا
70:5 (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:6 إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًا
70:6 وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:7 وَنَرَىٰهُ قَرِيبًا
70:7 اور ہماری نظر میں نزدیک - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:8 يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ
70:8 جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:9 وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ
70:9 اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:10 وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا
70:10 اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:11 يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ
70:11 ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:12 وَصَـٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ
70:12 اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:13 وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ
70:13 اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:14 وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنجِيهِ
70:14 اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:15 كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ
70:15 (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:16 نَزَّاعَةً لِّلشَّوَىٰ
70:16 کھال ادھیڑ ڈالنے والی - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:17 تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ
70:17 ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:18 وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ
70:18 اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:19 ۞ إِنَّ ٱلْإِنسَـٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا
70:19 کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:20 إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًا
70:20 جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:21 وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا
70:21 اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:22 إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ
70:22 مگر نماز گزار - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:23 ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ
70:23 جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:24 وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُومٌ
70:24 اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:25 لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
70:25 (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:26 وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
70:26 اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:27 وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ
70:27 اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:28 إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ
70:28 بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:29 وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَـٰفِظُونَ
70:29 اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:30 إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَـٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ
70:30 مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:31 فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ
70:31 اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:32 وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَـٰنَـٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ
70:32 اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:33 وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَـٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ
70:33 اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:34 وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ
70:34 اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:35 أُو۟لَـٰٓئِكَ فِى جَنَّـٰتٍ مُّكْرَمُونَ
70:35 یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:36 فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ
70:36 تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:37 عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
70:37 اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں) - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:38 أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ
70:38 کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:39 كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ
70:39 ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:40 فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَـٰرِقِ وَٱلْمَغَـٰرِبِ إِنَّا لَقَـٰدِرُونَ
70:40 ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:41 عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
70:41 (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:42 فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَـٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
70:42 تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:43 يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ
70:43 اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)

70:44 خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
70:44 ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)