Selected

Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi

Available Translations

26 Ash-Shu`arā' ٱلشُّعَرَاء

< Previous   227 Āyah   The Poets      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

26:1 طسٓمٓ
26:1 طسم ۤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:2 تِلْكَ ءَايَـٰتُ ٱلْكِتَـٰبِ ٱلْمُبِينِ
26:2 یہ ایک واضح کتاب کی آیتیں ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:3 لَعَلَّكَ بَـٰخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
26:3 کیا آپ اپنے نفس کو ہلاکت میں ڈال دیں گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لارہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:4 إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةً فَظَلَّتْ أَعْنَـٰقُهُمْ لَهَا خَـٰضِعِينَ
26:4 اگر ہم چاہتے تو آسمان سے ایسی آیت نازل کردیتے کہ ان کی گردنیں خضوع کے ساتھ جھک جاتیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:5 وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍ مِّنَ ٱلرَّحْمَـٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ
26:5 لیکن ان کی طرف جب بھی خدا کی طرف سے کوئی نیا ذکر آتاہے تو یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:6 فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَـٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ
26:6 یقینا انہوں نے تکذیب کی ہے تو عنقریب ان کے پاس اس بات کی خبریں آجائیں گی جس کا یہ لوگ مذاق اڑا رہے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:7 أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍ كَرِيمٍ
26:7 کیا ان لوگوں نے زمین کی طرف نہیں دیکھا کہ ہم نے کس طرح عمدہ عمدہ چیزیں اُگائی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:8 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:8 اس میں ہماری نشانی ہے لیکن ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:9 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:9 اور آپ کاپروردگار صاحبِ عزت بھی ہے اور صاحب هحکمت بھی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:10 وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ
26:10 اور اس وقت کو یاد کرو جب آپ کے پروردگار نے موسیٰ کو آواز دی کہ اس ظالم قوم کے پاس جاؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:11 قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ
26:11 یہ فرعون کی قوم ہے کیا یہ متقی نہ بنیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:12 قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ
26:12 موسیٰ نے کہا کہ پروردگار میں ڈرتا ہوں کہ یہ میری تکذیب نہ کریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:13 وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَـٰرُونَ
26:13 میرا دل تنگ ہورہا ہے اور میری زبان رواں نہیں ہے یہ پیغام ہارون کے پاس بھیج دے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:14 وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ
26:14 اور میرے اوپر ان کاایک جرم بھی ہے تو مجھے خوف ہے کہ یہ مجھے قتل نہ کردیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:15 قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَـٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ
26:15 ارشاد ہوا کہ ہرگز نہیںتم دونوں ہی ہماری نشانیوں کو لے کر جاؤ اور ہم بھی تمہارے ساتھ سب سن رہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:16 فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:16 فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم دونوں رب العالمین کے فرستادہ ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:17 أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
26:17 کہ بنی اسرائیل کو میرے ساتھ بھیج دے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:18 قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ
26:18 اس نے کہا کیا ہم نے تمہیں بچپنے میں پالا نہیں ہے اور کیا تم نے ہمارے درمیان اپنی عمر کے کئی سال نہیں گزارے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:19 وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَـٰفِرِينَ
26:19 اور تم نے وہ کام کیا ہے جو تم کرگئے ہو اور تم شکریہ ادا کرنے والوں میں سے نہیں ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:20 قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
26:20 موسیٰ نے کہا کہ وہ قتل میں نے اس وقت کیا تھا جب میں قتل سے غافل تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:21 فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:21 پھر میں نے تم لوگوں کے خوف سے گریز اختیار کیا تو میرے رب نے مجھے نبوت عطا فرمائی اور مجھے اپنے نمائندوں میں سے قرار دے دیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:22 وَتِلْكَ نِعْمَةٌ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
26:22 یہ احسان جو تربیت کے سلسلہ میں تو جتا رہا ہے تو تونے بڑا غضب کیا تھاکہ بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:23 قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:23 فرعون نے کہا کہ یہ ربّ العالمین کیا چیز ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:24 قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ
26:24 موسیٰ نے کہا کہ زمین و آسمان اور اس کے مابین جو کچھ ہے سب کا پروردگار اگر تم یقین کرسکو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:25 قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ
26:25 فرعون نے اپنے اطرافیوں سے کہا کہ تم کچھ سن رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:26 قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
26:26 موسیٰ نے کہا کہ وہ تمہارا بھی رب ہے اور تمہارے باپ دادا کا بھی رب ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:27 قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌ
26:27 فرعون نے کہا کہ یہ رسول جو تمہاری طرف بھیجا گیا ہے یہ بالکل دیوانہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:28 قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ
26:28 موسیٰ نے کہا وہ مشرق و مغرب اور جو کچھ اس کے درمیان ہے سب کا پرودگار ہے اگر تمہارے پاس عقل ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:29 قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَـٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ
26:29 فرعون نے کہا کہ تم نے میرے علاوہ کسی خدا کو بھی اختیار کیا تو تمہیں قیدیوں میں شامل کردوں گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:30 قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍ مُّبِينٍ
26:30 موسیٰ نے جواب دیا کہ چاہے میں کھلی ہوئی دلیل ہی پیش کردوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:31 قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
26:31 فرعون نے کہا وہ دلیل کیا ہے اگر تم سچےّ ہو تو پیش کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:32 فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌ مُّبِينٌ
26:32 موسیٰ نے اپنا عصا ڈال دیا اور وہ سانپ بن کر رینگنے لگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:33 وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّـٰظِرِينَ
26:33 اور گریبان سے ہاتھ نکالا تو وہ سفید چمک دار نظر آنے لگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:34 قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَـٰذَا لَسَـٰحِرٌ عَلِيمٌ
26:34 فرعون نے اپنے اطراف والوں سے کہا کہ یہ تو بڑا ہوشیار جادوگر معلوم ہوتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:35 يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
26:35 اس کا مقصد یہ ہے کہ جادو کے زور پر تمہیں تمہاری زمین سے نکال باہر کردے تو اب تمہاری رائے کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:36 قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
26:36 لوگوں نے کہا کہ انہیں اور ان کے بھائی کو روک لیجئے اور شہروں میں جادوگروں کو اکٹھاکرنے والوں کو روانہ کردیجئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:37 يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
26:37 وہ لوگ ایک سے ایک ہوشیار جادوگرلے آئیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:38 فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
26:38 غرض وقت مقرر پر تمام جادوگر اکٹھا کئے گئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:39 وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
26:39 اور ان لوگوں سے کہا گیا کہ تم سب اس بات پر اجتماع کرنے والے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:40 لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
26:40 شاید ہم لوگ ان ساحروں کا اتباع کرلیں اگر وہ غالب آگئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:41 فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
26:41 اس کے بعد جب جادوگر اکٹھا ہوئے تو انہوں نے فرعون سے کہا کہ اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہماری کوئی اجرت ہوگی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:42 قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
26:42 فرعون نے کہا کہ بے شک تم لوگ میرے مقربین میں شمار ہوگے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:43 قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ
26:43 موسیٰ نے ان لوگوں سے کہا کہ جو کچھ پھینکنا چاہتے ہو پھینکو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:44 فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
26:44 تو ان لوگوں نے اپنی رسیوں اور چھڑیوں کو پھینک دیا اور کہا کہ فرعون کی عزّت و جلال کی قسم ہم لوگ غالب آنے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:45 فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ
26:45 پھر موسیٰ نے بھی اپنا عصا ڈال دیا تو لوگوں نے اچانک کیا دیکھا کہ وہ سب کے جادو کو نگلے جارہا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:46 فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَـٰجِدِينَ
26:46 یہ دیکھ کر جادوگر سجدہ میں گر پڑے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:47 قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:47 اور ان لوگوں نے کہا کہ ہم تو رب العالمین پر ایمان لے آئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:48 رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
26:48 جو موسیٰ اور ہارون دونوں کا رب ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:49 قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَـٰفٍ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ
26:49 فرعون نے کہا کہ تم لوگ میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے یہ تم سے بھی بڑا جادوگر ہے جس نے تم لوگوں کو جادو سکھایا ہے میں تم لوگوں کے ہاتھ پاؤں مختلف سمتوں سے کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر لٹکا دوں گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:50 قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ
26:50 ان لوگوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہم سب پلٹ کر اپنے رب کی بارگاہ میں پہنچ جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:51 إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَـٰيَـٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
26:51 ہم تو صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہمارا پروردگار ہماری خطاؤں کو معاف کردے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:52 ۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ
26:52 اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ کہ تمہارا پیچھا کیا جانے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:53 فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
26:53 پھر فرعون نے مختلف شہروں میں لشکر جمع کرنے والے روانہ کردیئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:54 إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌ قَلِيلُونَ
26:54 کہ یہ تھوڑے سے افراد کی ایک جماعت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:55 وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ
26:55 اور ان لوگوں نے ہمیں غصہ دلا دیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:56 وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَـٰذِرُونَ
26:56 اور ہم سب سارے سازوسامان کے ساتھ ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:57 فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
26:57 نتیجہ میں ہم نے ان کو باغات اور چشموں سے نکال باہر کردیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:58 وَكُنُوزٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ
26:58 اور خزانوں اور باعزّت جگہوں سے بھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:59 كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَـٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
26:59 اور ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں اور ہم نے زمین کا وارث بنی اسرائیل کو بنادیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:60 فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ
26:60 پھر ان لوگوں نے موسیٰ اور ان کے ساتھیوں کا صبح سویرے پیچھا کیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:61 فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَـٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ
26:61 پھر جب دونوں ایک دوسرے کو نظر آنے لگے تو اصحاب موسیٰ نے کہا کہ اب تو ہم گرفت میںآجائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:62 قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ
26:62 موسیٰ نے کہا کہ ہرگز نہیں ہمارے ساتھ ہمارا پروردگار ہے وہ ہماری راہنمائی کرے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:63 فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ
26:63 پھر ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ اپنا عصا دریا میں مار دیں چنانچہ دریا شگافتہ ہوگیا اور ہر حصہّ ایک پہاڑ جیسا نظر آنے لگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:64 وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْـَٔاخَرِينَ
26:64 اور دوسرے فریق کو بھی ہم نے قریب کردیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:65 وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
26:65 اور ہم نے موسیٰ اور ان کے تمام ساتھیوں کو نجات دے دی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:66 ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
26:66 پھر باقی لوگوں کو غرق کردیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:67 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:67 اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور بنی اسرائیل کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:68 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:68 اور تمہارا پروردگار صاحبِ عزّت بھی ہے اور مہربان بھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:69 وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ
26:69 اور انہیں ابراہیم کی خبر پڑھ کر سناؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:70 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ
26:70 جب انہوںنے اپنے مربی باپ اور قوم سے کہا کہ تم لوگ کس کی عبادت کررہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:71 قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًا فَنَظَلُّ لَهَا عَـٰكِفِينَ
26:71 ان لوگوں نے کہا کہ ہم بتوں کی عبادت کرتے ہیں اور انہی کی مجاوری کرتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:72 قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ
26:72 تو ابراہیم نے کہا کہ جب تم ان کو پکارتے ہو تو یہ تمہاری آواز سنتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:73 أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ
26:73 یہ کوئی فائدہ یا نقصان پہنچاتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:74 قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ
26:74 ان لوگوں نے جواب دیا کہ ہم نے اپنے باپ داداکو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:75 قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
26:75 ابراہیم نے کہا کہ کیا تم کو معلوم ہے کہ جن کی تم عبادت کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:76 أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ
26:76 تم اور تمہارے تمام بزرگان خاندان - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:77 فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:77 یہ سب میرے دشمن ہیں. رب العالمین کے علاوہ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:78 ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ
26:78 کہ جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور پھر وہی ہدایت بھی دیتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:79 وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ
26:79 وہی کھانادیتا ہے اور وہی پانی پلاتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:80 وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ
26:80 اور جب بیمار ہوجاتا ہوں تو وہی شفا بھی دیتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:81 وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ
26:81 وہی موت دیتا ہے اور پھر وہی زندہ کرتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:82 وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ
26:82 اور اسی سے یہ امید ہے کہ روزِ حساب میری خطاؤں کو معاف کردے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:83 رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّـٰلِحِينَ
26:83 خدایا مجھے علم و حکمت عطا فرما اور مجھے صالحین کے ساتھ ملحق کردے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:84 وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
26:84 اور میرے لئے آئندہ نسلوں میں سچی زبان اور ذکر خیر قرار دے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:85 وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ
26:85 اور مجھے جنت کے وارثوں میں سے قرار دے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:86 وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ
26:86 اور میرے مربی کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:87 وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ
26:87 اور مجھے اس دن رسوا نہ کرنا جب سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:88 يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ
26:88 جس دن مال اور اولاد کوئی کام نہ آئے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:89 إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
26:89 مگر وہ جو قلب سلیم کے ساتھ اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:90 وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ
26:90 اور جس دن جنتّ پرہیزگاروں سے قریب تر کردی جائے گی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:91 وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ
26:91 اور جہنمّ کو گمراہوں کے سامنے کردیا جائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:92 وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ
26:92 اور جہنّمیوں سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جن کی تم عبادت کیا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:93 مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ
26:93 خدا کو چھوڑ کر وہ تمہاری مدد کریں گے یا اپنی مدد کریں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:94 فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ
26:94 پھر وہ سب مع تمام گمراہوں کے جہنّم میں منہ کے بل ڈھکیل دیئے جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:95 وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ
26:95 اور ابلیس کے تمام لشکر والے بھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:96 قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ
26:96 اور وہ سب جہنمّ میں آپس میں جھگڑا کرتے ہوئے کہیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:97 تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ
26:97 کہ خدا کی قسم ہم سب کھلی ہوئی گمراہی میں تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:98 إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:98 جب تم کو رب العالمین کے برابر قرار دے رہے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:99 وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ
26:99 اور ہمیں مجرموں کے علاوہ کسی نے گمراہ نہیں کیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:100 فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ
26:100 اب ہمارے لئے کوئی شفاعت کرنے والا بھی نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:101 وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍ
26:101 اور نہ کوئی دل پسند دوست ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:102 فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةً فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
26:102 پس اے کاش ہمیں واپسی نصیب ہوجاتی تو ہم سب بھی صاحب هایمان ہوجاتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:103 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:103 اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:104 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:104 اور تمہارا پروردگار سب پر غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:105 كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:105 اور نوح کی قوم نے بھی مرسلین کی تکذیب کی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:106 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
26:106 جب ان کے بھائی نوح نے ان سے کہا کہ تم پرہیزگاری کیوں نہیں اختیار کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:107 إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
26:107 میں تمہارے لئے امانت دار نمائندہ پروردگار ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:108 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:108 پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:109 وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:109 اور میں اس تبلیغ کی کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجر ت تو رب العالمین کے ذمہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:110 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:110 لہذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:111 ۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ
26:111 ان لوگوں نے کہا کہ ہم آپ پر کس طرح ایمان لے آئیں جبکہ آپ کے سارے پیروکار پست طبقہ کے لوگ ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:112 قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
26:112 نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:113 إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ
26:113 ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:114 وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ
26:114 اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:115 إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌ مُّبِينٌ
26:115 میں تو صرف واضح طور پر عذاب الٰہی سے ڈرانے والا ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:116 قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ
26:116 ان لوگوں نے کہا کہ نوح اگر تم ان باتوں سے باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:117 قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ
26:117 نوح نے یہ سن کر فریاد کی کہ پروردگار میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:118 فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
26:118 اب میرے اور ان کے درمیان کھلا ہوا فیصلہ فرما دے اور مجھے اور میرے ساتھی صاحبانِ ایمان کو نجات دے دے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:119 فَأَنجَيْنَـٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
26:119 پھر ہم نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں نجات دے دی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:120 ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ
26:120 اس کے بعد باقی سب کو غرق کردیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:121 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:121 یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:122 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:122 اور تمہارا پروردگار ہی سب پر غالب اور مہربان ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:123 كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:123 اورقوم عاد نے بھی مرسلین کی تکذیب کی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:124 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ
26:124 جب ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم خورِ خدا کیوں نہیں پیدا کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:125 إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
26:125 میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:126 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:126 لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:127 وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:127 اور میں تو تم سے تبلیغ کا کوئی اجر بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر صرف رب العالمین کے ذمہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:128 أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةً تَعْبَثُونَ
26:128 کیا تم کھیل تماشے کے لئے ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار بناتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:129 وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
26:129 اور بڑے بڑے محل تعمیر کرتے ہو کہ شاید اسی طرح ہمیشہ دنیا میں رہ جاؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:130 وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ
26:130 اور جب حملہ کرتے ہو تو نہایت جابرانہ حملہ کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:131 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:131 اب اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:132 وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ
26:132 اور اس کا خوف پیدا کرو جس نے تمہاری ان تمام چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم خوب جانتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:133 أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍ وَبَنِينَ
26:133 تمہاری امداد جانوروں اور اولاد سے کی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:134 وَجَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
26:134 اور باغات اور چشموں سے کی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:135 إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
26:135 میں تمہارے بارے میں بڑے سخت دن کے عذاب سے خوفزدہ ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:136 قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ
26:136 ان لوگوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب برابر ہے چاہے تم ہمیں نصیحت کرو یا تمہارا شمارنصیحت کرنے والوں میں نہ ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:137 إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ
26:137 یہ ڈرانا دھمکانا تو پرانے لوگوں کی عادت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:138 وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
26:138 اور ہم پر عذاب ہونے والا نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:139 فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَـٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:139 پس قوم نے تکذیب کی اور ہم نے اسے ہلاک کردیا کہ اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے ا ور ان کی اکثریت بہرحا ل مومن نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:140 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:140 اور تمہارا پروردگار غالب بھی ہے اور مہربان بھی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:141 كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:141 او قوم ثمود نے بھی مرسلین کی تکذیب کی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:142 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَـٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ
26:142 جب ان کے بھائی صالح نے کہا کہ تم لوگ خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:143 إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
26:143 میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:144 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:144 لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:145 وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:145 اور میں تم سے اس کام کی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میری اجرت تو خدائے رب العالمین کے ذمہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:146 أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَـٰهُنَآ ءَامِنِينَ
26:146 کیا تم یہاں کی نعمتوں میں اسی آرام سے چھوڑ دیئے جاؤ گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:147 فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
26:147 انہی باغات اور چشموں میں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:148 وَزُرُوعٍ وَنَخْلٍ طَلْعُهَا هَضِيمٌ
26:148 اور انہی کھیتوں اور خرمے کے درختوں کے درمیان جن کی کلیاں نرم و نازک ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:149 وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَـٰرِهِينَ
26:149 اور جو تم پہاڑوں کو کاٹ کر آسائشی مکانات تعمیر کررہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:150 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:150 ایسا ہرگز نہیں ہوگا لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:151 وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ
26:151 اور زیادتی کرنے والوں کی بات نہ مانو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:152 ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ
26:152 جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیںاور اصلاح نہیں کرتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:153 قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
26:153 ان لوگوں نے کہا کہ تم پر تو صرف جادو کردیا گیا ہے اور بس - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:154 مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
26:154 تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو لہذا اگر سچےّ ہو تو کوئی نشانی اور معجزہ لے آؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:155 قَالَ هَـٰذِهِۦ نَاقَةٌ لَّهَا شِرْبٌ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
26:155 صالح نے کہا کہ یہ ایک اونٹنی ہے ایک دن کا پانی اس کے لئے ہے اورایک مقرر دن کا پانی تمہارے لئے ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:156 وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍ
26:156 اور خبردار اسے کوئی تکلیف نہ پہنچانا ورنہ تمہیں سخت دن کا عذاب گرفتار کرلے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:157 فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَـٰدِمِينَ
26:157 پھر ان لوگوں نے اس کے پیرکاٹ دیئے او بعد میں بہت شرمند ہوئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:158 فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:158 کہ عذاب نے انہیں گھیر لیا اور یقینا اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان والی نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:159 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:159 اور تمہارا پروردگار سب پرغالب آنے والا اور صاحبِ رحمت بھی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:160 كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:160 اور قوم لوط نے بھی مرسلین کو جھٹلایا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:161 إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ
26:161 جب ان سے ان کے بھائی لوط نے کہا کہ تم خدا سے کیوں نہیں ڈرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:162 إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
26:162 میں تمہارے حق میں ایک امانتدار پیغمبر ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:163 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:163 اللرُ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:164 وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:164 اور میں تم سے اس امر کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں میرا اجر تو صرف پروردگار کے ذمہ ہے جو عالمین کا پالنے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:165 أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:165 کیا تم لوگ ساری دنیا میں صرف مُردوں ہی سے جنسی تعلقات پیدا کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:166 وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ
26:166 اور ان ازواج کو چھوڑ دیتے ہو جنہیں پروردگار نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے حقیقتا تم بڑی زیادتی کرنے والے لوگ ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:167 قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَـٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ
26:167 ان لوگوں نے کہا کہ لوط اگر تم اس تبلیغ سے باز نہ آئے تو اس بستی سے نکال باہر کردیئے جاؤ گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:168 قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ
26:168 انہوں نے کہا کہ بہرحال میں تمہارے عمل سے بیزار ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:169 رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ
26:169 پروردگار ! مجھے اور میرے اہل کو ان کے اعمال کی سزا سے محفوظ رکھنا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:170 فَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
26:170 تو ہم نے انہیں اور ان کے اہل سب کو نجات دے دی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:171 إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
26:171 سوائے اس ضعیفہ کے کہ جو پیچھے رہ گئی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:172 ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
26:172 پھر ہم نے ان لوگوں کو تباہ و برباد کردیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:173 وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ
26:173 اور ان کے اوپر زبردست پتھروں کی بارش کردی جو ڈرائے جانے والوں کے حق میں بدترین بارش ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:174 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:174 اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:175 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:175 اور تمہارا پروردگار عزیز بھی ہے اور رحیم بھی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:176 كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ
26:176 اور جنگل کے رہنے والوں نے بھی مرسلین کو جھٹلایا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:177 إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ
26:177 جب ان سے شعیب نے کہا کہ تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:178 إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
26:178 میں تمہارے لئے ایک امانتدار پیغمبر ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:179 فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ
26:179 لہذا اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:180 وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:180 اور میں تم سے اس کام کی کوئی اجرت بھی نہیں چاہتا ہوں کہ میرا اجر تو صرف رب العالمین کے ذمہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:181 ۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ
26:181 اور دیکھو ناپ تول کو ٹھیک رکھو اور لوگوں کو خسارہ دینے والے نہ بنو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:182 وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ
26:182 اور وزن کرو تو صحیح اور سچیّ ترازو سے تولو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:183 وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ
26:183 اور لوگوں کی چیزوں میں کمی نہ کیا کرو اور روئے زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:184 وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ
26:184 اور اس خدا سے ڈرو جس نے تمہیں اور تم سے پہلے والی نسلوں کو پیدا کیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:185 قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ
26:185 ان لوگوں نے کہا کہ تم تو صرف جادو زدہ معلوم ہوتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:186 وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَـٰذِبِينَ
26:186 اور تم ہمارے ہی جیسے ایک انسان ہو اور ہمیں تو جھوٹے بھی معلوم ہوتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:187 فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّـٰدِقِينَ
26:187 اور اگر واقعا سچے ہو تو ہمارے اوپر آسمان کا کوئی ٹکڑا نازل کردو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:188 قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ
26:188 انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:189 فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ
26:189 پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:190 إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ
26:190 بیشک اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہیں تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:191 وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ
26:191 اور تمہارا پروردگار بہت بڑا عزت والا اور مہربان ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:192 وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
26:192 اور یہ قرآن رب العالمین کی طرف سے نازل ہونے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:193 نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ
26:193 اسے جبریل امین لے کر نازل ہوئے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:194 عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ
26:194 یہ آپ کے قلب پر نازل ہوا ہے تاکہ آپ لوگوں کو عذاب الٰہی سے ڈرائیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:195 بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِينٍ
26:195 یہ واضح عربی زبان میں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:196 وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ
26:196 اور اس کا ذکر سابقین کی کتابوں میں بھی موجود ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:197 أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَـٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ
26:197 کیا یہ نشانی ان کے لئے کافی نہیں ہے کہ اسے بنی اسرائیل کے علمائ بھی جانتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:198 وَلَوْ نَزَّلْنَـٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ
26:198 اور اگر ہم اسے کسی عجمی آدمی پر نازل کردیتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:199 فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ
26:199 اور وہ انہیں پڑھ کر سناتا تو یہ کبھی ایمان لانے والے نہیں تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:200 كَذَٰلِكَ سَلَكْنَـٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ
26:200 اور اس طرح ہم نے اس انکار کو مجرمین کے دلوں تک جانے کا رستہ دے دیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:201 لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
26:201 کہ یہ ایمن لانے والے نہیں ہیں جب تک کہ دردناک عذاب نہ دیکھ لیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:202 فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ
26:202 کہ یہ عذاب ان پر اچانک نازل ہوجائے اور انہیں شعور تک نہ ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:203 فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ
26:203 اس وقت یہ کہیں گے کہ کیا ہمیں مہلت دی جاسکتی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:204 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
26:204 تو کیا لوگ ہمارے عذاب کی جلدی کررہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:205 أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَـٰهُمْ سِنِينَ
26:205 کیا تمہیں نہیں معلوم کہ ہم انہیں کئی سال کی مہلت دے دیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:206 ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ
26:206 اور اس کے بعد وہ عذاب آئے جس کا وعدہ کیا گیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:207 مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ
26:207 تو بھی جو ان کو آرام دیا گیا تھا وہ ان کے کام نہ آئے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:208 وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ
26:208 اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لئے ڈرانے والے بھیج دیئے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:209 ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
26:209 یہ ایک یاد دہانی تھی اور ہم ہرگز ظلم کرنے والے نہیں ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:210 وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَـٰطِينُ
26:210 اور اس قرآن کو شیاطین لے کر حاضر نہیں ہوئے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:211 وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ
26:211 یہ بات ان کے لئے مناسب بھی نہیں ہے اور ان کے بس کی بھی نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:212 إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ
26:212 وہ تو وحی کے سننے سے بھی محروم ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:213 فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ
26:213 لہذا تم اللہ کے ساتھ کسی اور خدا کو مت پکارو کہ مبتلائے عذاب کردیئے جاؤ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:214 وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ
26:214 اور پیغمبر آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:215 وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
26:215 اور جو صاحبانِ ایمان آپ کا اتباع کرلیں ان کے لئے اپنے شانوں کو جھکا دیجئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:216 فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُونَ
26:216 پھر یہ لوگ آپ کی نافرمانی کریں تو کہہ دیجئے کہ میں تم لوگوں کے اعمال سے بیزار ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:217 وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ
26:217 اور خدائے عزیز و مہربان پر بھروسہ کیجئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:218 ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ
26:218 جو آپ کو اس وقت بھی دیکھتا ہے جب آپ قیام کرتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:219 وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ
26:219 اور پھر سجدہ گزاروں کے درمیان آپ کا اٹھنا بیٹھنا بھی دیکھتا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:220 إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ
26:220 وہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:221 هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَـٰطِينُ
26:221 کیا ہم آپ کو بتائیں کہ شیاطین کس پر نازل ہوتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:222 تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ
26:222 وہ ہر جھوٹے اور بدکردار پر نازل ہوتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:223 يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَـٰذِبُونَ
26:223 جو فرشتوں کی باتوں پر کان لگائے رہتے ہیں اور ان میں کے اکثر لوگ جھوٹے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:224 وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ
26:224 اور شعرائ کی پیروی وہی لوگ کرتے ہیں جو گمراہ ہوتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:225 أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ
26:225 کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ وہ ہر وادئی خیال میں چکر لگاتے رہتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:226 وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ
26:226 اور وہ کچھ کہتے ہیں جو کرتے نہیں ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)

26:227 إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍ يَنقَلِبُونَ
26:227 علاوہ ان شعرائ کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور بہت سارا ذکر خدا کیا اور ظلم سہنے کے بعد اس کا انتقام لیا اور عنقریب ظالمین کو معلوم ہوجائے گا کہ وہ کس جگہ پلٹا دیئے جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)