Selected
Original Text
Tahir ul Qadri
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
83:1
وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
83:1
بربادی ہے ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے لئے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:2
ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
83:2
یہ لوگ جب (دوسرے) لوگوں سے ناپ لیتے ہیں تو (ان سے) پورا لیتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:3
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
83:3
اور جب انہیں (خود) ناپ کر یا تول کر دیتے ہیں تو گھٹا کر دیتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:4
أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
83:4
کیا یہ لوگ اس بات کا یقین نہیں رکھتے کہ وہ (مرنے کے بعد دوبارہ) اٹھائے جائیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:5
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ
83:5
ایک بڑے سخت دن کے لئے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:6
يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
83:6
جس دن سب لوگ تمام جہانوں کے رب کے حضور کھڑے ہوں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:7
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ
83:7
یہ حق ہے کہ بدکرداروں کا نامۂ اعمال سجین (یعنی دیوان خانۂ جہنم) میں ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:8
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ
83:8
اور آپ نے کیا جانا کہ سجین کیا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:9
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
83:9
(یہ قید خانۂ دوزخ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ہر جہنمی کا نام اور اس کے اعمال درج ہیں)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:10
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
83:10
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہوگی، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:11
ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
83:11
جو لوگ روزِ جزا کو جھٹلاتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:12
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
83:12
اور اسے کوئی نہیں جھٹلاتا سوائے ہر اس شخص کے جو سرکش و گنہگار ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:13
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
83:13
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو کہتا (یا سمجھتا) ہے کہ (یہ تو) اگلے لوگوں کی کہانیاں ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:14
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
83:14
(ایسا) ہرگز نہیں بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ) ان کے دلوں پر ان اَعمالِ (بد) کا زنگ چڑھ گیا ہے جو وہ کمایا کرتے تھے (اس لیے آیتیں ان کے دل پر اثر نہیں کرتیں)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:15
كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
83:15
حق یہ ہے کہ بیشک اس دن انہیں اپنے ر ب کے دیدار سے (محروم کرنے کے لئے) پسِ پردہ کر دیا جائے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:16
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ
83:16
پھر وہ دوزخ میں جھونک دیئے جائیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:17
ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
83:17
پھر ان سے کہا جائے گا: یہ وہ (عذابِ جہنم) ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:18
كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ
83:18
یہ (بھی) حق ہے کہ بیشک نیکوکاروں کا نوشتہ اعمال علّیّین (یعنی دیوان خانۂ جنت) میں ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:19
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
83:19
اور آپ نے کیا جانا کہ علّیّین کیا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:20
كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
83:20
(یہ جنت کے اعلیٰ درجہ میں اس بڑے دیوان کے اندر) لکھی ہوئی (ایک) کتاب ہے (جس میں ان جنتیوں کے نام اور اَعمال درج ہیں جنہیں اعلیٰ مقامات دئیے جائیں گے)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:21
يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ
83:21
اس جگہ (اللہ کے) مقرب فرشتے حاضر رہتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:22
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
83:22
بیشک نیکوکار (راحت و مسرت سے) نعمتوں والی جنت میں ہوں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:23
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
83:23
تختوں پر بیٹھے نظارے کر رہے ہوں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:24
تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ
83:24
آپ ان کے چہروں سے ہی نعمت و راحت کی رونق اور شگفتگی معلوم کر لیں گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:25
يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
83:25
انہیں سر بہ مہر بڑی لذیذ شرابِ طہور پلائی جائے گی، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:26
خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
83:26
اس کی مُہر کستوری کی ہوگی، اور (یہی وہ شراب ہے) جس کے حصول میں شائقین کو جلد کوشش کر کے سبقت لینی چاہیے (کوئی شرابِ نعمت کا طالب و شائق ہے، کوئی شرابِ قربت کا اور کوئی شرابِ دیدار کا۔ ہر کسی کو اس کے شوق کے مطابق پلائی جائے گی)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:27
وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ
83:27
اور اس (شراب) میں آبِ تسنیم کی آمیزش ہوگی، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:28
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ
83:28
(یہ تسنیم) ایک چشمہ ہے جہاں سے صرف اہلِ قربت پیتے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:29
إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ
83:29
بیشک مجرم لوگ ایمان والوں کا (دنیا میں) مذاق اڑایا کرتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:30
وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
83:30
اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھوں سے اشارہ بازی کرتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:31
وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ
83:31
اور جب اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تو (مومنوں کی تنگ دستی اور اپنی خوش حالی کا موازنہ کر کے) اِتراتے اور دل لگی کرتے ہوئے پلٹتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:32
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
83:32
اور جب یہ (مغرور لوگ) ان (کمزور حال مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے: یقیناً یہ لوگ راہ سے بھٹک گئے ہیں (یعنی یہ دنیا گنوا بیٹھے ہیں اور آخرت تو ہے ہی فقط افسانہ)، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:33
وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ
83:33
حالانکہ وہ ان (کے حال) پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:34
فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
83:34
پس آج (دیکھو) اہلِ ایمان کافروں پر ہنس رہے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:35
عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
83:35
سجے ہوئے تختوں پر بیٹھے (اپنی خوش حالی اور کافروں کی بدحالی کا) نظارہ کر رہے ہیں، - Tahir ul Qadri (Urdu)
83:36
هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ
83:36
سو کیا کافروں کو اس (مذاق) کا پورا بدلہ دے دیا گیا جو وہ (مسلمانوں سے) کیا کرتے تھے، - Tahir ul Qadri (Urdu)