Selected

Original Text
Ahmed Ali

Available Translations

83 Al-Muţaffifīn ٱلْمُطَفِّفِين

< Previous   36 Āyah   The Defrauding      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

83:1 وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ
83:1 کم تولنے والوں کے لیے تباہی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:2 ٱلَّذِينَ إِذَا ٱكْتَالُوا۟ عَلَى ٱلنَّاسِ يَسْتَوْفُونَ
83:2 وہ لوگ کہ جب لوگوں سے ماپ کر لیں تو پورا کریں - Ahmed Ali (Urdu)

83:3 وَإِذَا كَالُوهُمْ أَو وَّزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ
83:3 اور جب ان کو ماپ کر یا تول کردیں توگھٹا کر دیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:4 أَلَا يَظُنُّ أُو۟لَـٰٓئِكَ أَنَّهُم مَّبْعُوثُونَ
83:4 کیا وہ خیال نہیں کرتے کہ وہ اٹھائے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:5 لِيَوْمٍ عَظِيمٍ
83:5 اس بڑے دن کے لیے - Ahmed Ali (Urdu)

83:6 يَوْمَ يَقُومُ ٱلنَّاسُ لِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
83:6 جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہو ں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:7 كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْفُجَّارِ لَفِى سِجِّينٍ
83:7 ہر گز ایسا نہیں چاہیے بے شک نافرمانوں کے اعمال نامے سجین میں ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:8 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا سِجِّينٌ
83:8 اور آپ کو کیا خبر کہ سجین کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:9 كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
83:9 ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:10 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
83:10 اس دن جھٹلانے والوں کے لئے تباہی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:11 ٱلَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ
83:11 وہ جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:12 وَمَا يُكَذِّبُ بِهِۦٓ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
83:12 اور اس کو وہی جھٹلاتا ہے جو حد سے بڑھا ہوا گناہگار ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:13 إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
83:13 جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:14 كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِم مَّا كَانُوا۟ يَكْسِبُونَ
83:14 ہر گز نہیں بلکہ ان کے (بڑے) کاموں سے ان کے دلو ں پر زنگ لگ گیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:15 كَلَّآ إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ
83:15 ہر گز نہیں بے شک وہ اپنے رب سے اس دن روک دیئے جائیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:16 ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُوا۟ ٱلْجَحِيمِ
83:16 پھر بے شک وہ دوزخ میں گرنے والے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:17 ثُمَّ يُقَالُ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
83:17 پھر کہا جائے گا کہ یہی ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

83:18 كَلَّآ إِنَّ كِتَـٰبَ ٱلْأَبْرَارِ لَفِى عِلِّيِّينَ
83:18 ہر گز نہیں بےشک نیکوں کے اعمال نامے علییں میں ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:19 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا عِلِّيُّونَ
83:19 اور آپ کو کیا خبر کہ علیّین کیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:20 كِتَـٰبٌ مَّرْقُومٌ
83:20 ایک دفتر ہے جس میں لکھا جاتا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

83:21 يَشْهَدُهُ ٱلْمُقَرَّبُونَ
83:21 اسے مقرب فرشتے دیکھتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:22 إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ
83:22 بے شک نیکو کار جنت میں ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:23 عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
83:23 تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:24 تَعْرِفُ فِى وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ ٱلنَّعِيمِ
83:24 آپ ان کے چہروں میں نعمت کی تازگی معلوم کریں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:25 يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ
83:25 ان کو خالص شراب مہر لگی ہوئی پلائی جائے گی - Ahmed Ali (Urdu)

83:26 خِتَـٰمُهُۥ مِسْكٌ ۚ وَفِى ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ ٱلْمُتَنَـٰفِسُونَ
83:26 اس کی مہر مشک کی ہو گی اور رغبت کرنے والوں کو اس کی رغبت کرنی چاہیئے - Ahmed Ali (Urdu)

83:27 وَمِزَاجُهُۥ مِن تَسْنِيمٍ
83:27 اور اس میں تسنیم ملی ہو گی - Ahmed Ali (Urdu)

83:28 عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا ٱلْمُقَرَّبُونَ
83:28 وہ ایک چشمہ ہے اس میں سےمقرب پئیں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:29 إِنَّ ٱلَّذِينَ أَجْرَمُوا۟ كَانُوا۟ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يَضْحَكُونَ
83:29 بے شک نافرمان (دنیا میں) ایمان داروں سے ہنسی کیا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

83:30 وَإِذَا مَرُّوا۟ بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ
83:30 اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو آپس میں آنکھ سے اشارے کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

83:31 وَإِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمُ ٱنقَلَبُوا۟ فَكِهِينَ
83:31 اور جب اپنے گھر والوں کے پاس لوٹ کر جاتے تو ہنستے ہوئے جاتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

83:32 وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوٓا۟ إِنَّ هَـٰٓؤُلَآءِ لَضَآلُّونَ
83:32 اور جب ان کو دیکھتے تو کہتے بے شک یہی گمراہ ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

83:33 وَمَآ أُرْسِلُوا۟ عَلَيْهِمْ حَـٰفِظِينَ
83:33 حالانکہ وہ ان پر نگہبان بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

83:34 فَٱلْيَوْمَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنَ ٱلْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ
83:34 پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:35 عَلَى ٱلْأَرَآئِكِ يَنظُرُونَ
83:35 تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے - Ahmed Ali (Urdu)

83:36 هَلْ ثُوِّبَ ٱلْكُفَّارُ مَا كَانُوا۟ يَفْعَلُونَ
83:36 آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے - Ahmed Ali (Urdu)