Selected

Original Text
Muhammad Hussain Najafi

Available Translations

37 Aş-Şāffāt ٱلصَّافَّات

< Previous   182 Āyah   Those who set the Ranks      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

37:1 وَٱلصَّـٰٓفَّـٰتِ صَفًّا
37:1 باقاعدہ طور پر صف باندھنے والی ہستیوں کی قسم۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:2 فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًا
37:2 (برائی سے) جھڑکنے (اور) ڈانٹنے والی ہستیوں کی قسم۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:3 فَٱلتَّـٰلِيَـٰتِ ذِكْرًا
37:3 پھر ذکر (قرآن) کی تلاوت کرنے والی ہستیوں کی قسم۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:4 إِنَّ إِلَـٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌ
37:4 تمہارا الٰہ (خدا) ایک ہی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:5 رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ
37:5 جو آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے (سب کا) پروردگار ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:6 إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ
37:6 بے شک ہم نے آسمانِ دنیا کو ستاروں کی آرائش سے آراستہ کیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:7 وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَـٰنٍ مَّارِدٍ
37:7 اور ہر سرکش و شیطان کی (دراندازی سے اسے) محفوظ کر دیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:8 لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ
37:8 (اب) ملاءِ اعلیٰ (عالمِ بالا) کی باتوں کو کان لگا کر نہیں سن سکتے اور وہ ہر طرف سے مارے جاتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:9 دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ
37:9 (ان کو) دھتکارنے (اور بھگانے) کیلئے اور ان کیلئے دائمی عذاب ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:10 إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ ثَاقِبٌ
37:10 مگر یہ کہ کوئی شیطان (فرشتوں کی) کوئی اڑتی ہوئی خبر اچک لے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:11 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَـٰهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍۭ
37:11 پس آپ(ص) ان سے پوچھئے کہ آیا ان کی خلقت زیادہ سخت ہے یا ان کی جن کو ہم نے پیدا کیا؟ بے شک ہم نے انہیں ایک لیس دار مٹی سے پیدا کیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:12 بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ
37:12 تم تو (ان کے انکار پر) تعجب کرتے ہو مگر وہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:13 وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ
37:13 اور جب انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو وہ قبول نہیں کرتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:14 وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةً يَسْتَسْخِرُونَ
37:14 اور جب کوئی نشانی (معجزہ) دیکھتے ہیں تو اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:15 وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَـٰذَآ إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ
37:15 اور کہتے ہیں کہ یہ تو کھلا ہوا جادو ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:16 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
37:16 بھلا جب ہم مر جائیں گے اور (مر کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم (زندہ کر کے) اٹھائے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:17 أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
37:17 یا کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے؟) - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:18 قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ
37:18 آپ کہیے کہ ہاں اور تم (اس وقت) ذلیل و خوار ہوگے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:19 فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌ وَٰحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ
37:19 بس وہ قیامت تو صرف ایک جھڑک ہوگی (اس کے بعد) ایک دم (زندہ ہو کر ادھر اُدھر) دیکھ رہے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:20 وَقَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَا هَـٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ
37:20 اور کہیں گے ہائے ہماری بدبختی! یہ تو جزا (و سزا) کا دن ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:21 هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
37:21 (ہاں) یہ وہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:22 ۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ
37:22 (فرشتوں کو حکم ہوگا کہ) جن لوگوں نے ظلم کیا اور ان کے ہم مشربوں کو اور اللہ کو چھوڑ کر جن کی یہ پرستش کرتے تھے ان سب کو جمع کرو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:23 مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ
37:23 اور پھر سب کو دوزخ کا راستہ دکھاؤ۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:24 وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ
37:24 اور انہیں ٹھہراؤ (ابھی) ان سے کچھ پوچھنا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:25 مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ
37:25 تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:26 بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ
37:26 بلکہ وہ تو آج سرِ تسلیم خم کئے ہوئے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:27 وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:27 اور (اس کے بعد) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے (اور) باہم سوال و جواب کریں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:28 قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ
37:28 (کمزور گروہ دوسرے بڑے گروہ سے) کہے گا کہ تم ہی ہمارے پاس دائیں جانب سے (بڑی شد و مد سے) آیا کرتے تھے (اور ہمیں کفر پر آمادہ کرتے تھے)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:29 قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ
37:29 وہ کہیں گے بلکہ تم خود ہی ایمان نہیں لائے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:30 وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَـٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَـٰغِينَ
37:30 اور ہمارا تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم خود ہی سرکش لوگ تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:31 فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ
37:31 سو ہم پر ہمارے پروردگار کی بات پوری ہوگئی ہے اب ہم (سب عذابِ خداوندی کا مزہ) چکھنے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:32 فَأَغْوَيْنَـٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَـٰوِينَ
37:32 پس ہم نے تمہیں گمراہ کیا (کیونکہ) ہم خود بھی گمراہ تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:33 فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ
37:33 سو وہ سب اس دن عذاب میں باہم شریک ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:34 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
37:34 بے شک ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:35 إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَـٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ
37:35 وہ ایسے (شریر) لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ہے تو یہ تکبر کیا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:36 وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍۭ
37:36 اور کہتے تھے کہ آیا ایک دیوانے شاعر کی خاطر ہم اپنے خداؤں کو چھوڑ دیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:37 بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:37 حالانکہ وہ (دینِ) حق لے کر آیا تھا اور (سارے) رسولوں(ص) کی تصدیق کی تھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:38 إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ
37:38 (اے مجرمو!) تم ضرور دردناک عذاب کا مزہ چکھنے والے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:39 وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
37:39 اور تمہیں اسی کا بدلہ دیا جائے گا جو کچھ تم کیا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:40 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:40 ہاں البتہ اللہ کے برگزیدہ بندے (اس سے مستثنیٰ ہوں گے)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:41 أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ
37:41 یہ وہ (خوش نصیب) ہیں جن کیلئے معلوم و معین رزق ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:42 فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ
37:42 یعنی طرح طرح کے میوے اور وہ عزت و اکرام کے ساتھ ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:43 فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
37:43 باغہائے بہشت میں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:44 عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَـٰبِلِينَ
37:44 (مرصع) پلنگوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:45 يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍۭ
37:45 (شرابِ طہور کے) جام چشموں سے پُر کرکے ان کے درمیان گردش کر رہے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:46 بَيْضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشَّـٰرِبِينَ
37:46 (یعنی بالکل) سفید براق شراب جو پینے والوں کیلئے بڑی لذیذ ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:47 لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ
37:47 نہ اس میں دردِ سر و بدحواسی ہوگی اور نہ ہی مدہوشی کی وجہ سے وہ بہکی ہوئی باتیں کریں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:48 وَعِندَهُمْ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌ
37:48 اور ان کے پاس نگاہیں نیچے رکھنے والی (باحیا) اور غزال چشم (بیویاں) ہوں گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:49 كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ
37:49 (وہ رنگ و روپ اور نزاکت میں) گویا چھپے ہوئے انڈے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:50 فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَآءَلُونَ
37:50 پھر وہ (بہشتی لوگ) ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے اور سوال و جواب کریں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:51 قَالَ قَآئِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌ
37:51 (چنانچہ) ان میں سے ایک کہے گا کہ (دنیا میں) میرا ایک رفیق تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:52 يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ
37:52 جو (مجھ سے) کہتا تھا کہ آیا تم بھی (قیامت کی) تصدیق کرتے ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:53 أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ
37:53 کب جب مر جائیں گے اور (سڑ گل کر) مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو (اس وقت زندہ کرکے) ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:54 قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ
37:54 پھر وہ (اپنے جنتی ساتھیوں سے) کہے گا کیا تم اسے جھانک کر دیکھنا چاہتے ہو؟ (کہ اب وہ رفیق کہاں اور کس حال میں ہے؟) - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:55 فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ
37:55 پھر جب وہ جھانک کر دیکھے گا تو اسے جہنم کے وسط میں پائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:56 قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ
37:56 اس وقت (اس سے خطاب کرکے) کہے گا کہ خدا کی قسم تو تو مجھے ہلاک کرنا ہی چاہتا تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:57 وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ
37:57 اور اگر میرے پروردگار کا فضل و کرم نہ ہوتا تو آج میں بھی اس گروہ میں شامل ہوتا جو پکڑ کر لایا گیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:58 أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ
37:58 (جنتی لوگ) کہیں گے کیا اب تو ہم نہیں مریں گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:59 إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ
37:59 سوائے پہلی موت کے اور نہ ہی ہمیں کوئی عذاب ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:60 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ
37:60 بے شک یہ بڑی کامیابی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:61 لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ
37:61 ایسی ہی کامیابی کیلئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:62 أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ
37:62 کیا یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:63 إِنَّا جَعَلْنَـٰهَا فِتْنَةً لِّلظَّـٰلِمِينَ
37:63 جسے ہم نے ظالموں کیلئے آزمائش بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:64 إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ
37:64 وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی گہرائی سے نکلتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:65 طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَـٰطِينِ
37:65 اس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:66 فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
37:66 جہنمی لوگ اسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:67 ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ
37:67 (پھر زقوم کھانے کے بعد) انہیں (پینے کیلئے) کھولتا ہوا پانی ملا کر دیا جائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:68 ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ
37:68 پھر ان کی بازگشت جہنم ہی کی طرف ہوگی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:69 إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ
37:69 ان لوگوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:70 فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَـٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ
37:70 اور یہ (بے سوچے سمجھے) انہی کے نقش قدم پر دوڑتے رہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:71 وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:71 اور بے شک ان سے پہلے بھی اگلوں میں اکثر لوگ گمراہ ہو چکے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:72 وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
37:72 اور ہم نے ان میں ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:73 فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَـٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:73 تو دیکھو کہ ڈرائے ہوؤں کا انجام کیا ہوا؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:74 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:74 ہاں البتہ اللہ کے برگزیدہ بندے اس سے مستثنیٰ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:75 وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ
37:75 اور یقینا نوح(ع) نے ہم کو پکارا تو ہم کیا اچھا جواب دینے والے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:76 وَنَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:76 اور ہم نے انہیں اور ان کے اہل کو سخت تکلیف سے نجات دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:77 وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ
37:77 اور ہم نے انہی کی نسل کو باقی رہنے والا بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:78 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:78 اور ہم نے بعد میں آنے والے لوگوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:79 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِى ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:79 تمام جہانوں میں نوح(ع) پر سلام ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:80 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:80 بیشک ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:81 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:81 بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:82 ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:82 پھر دوسرے لوگوں کو ہم نے غرق کر دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:83 ۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ
37:83 اور انہی (نوح(ع)) کے پیروکاروں میں سے ابراہیم(ع) بھی تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:84 إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ
37:84 جبکہ وہ اپنے پروردگار کی بارگاہ میں قلبِ سلیم کے ساتھ حاضر ہوئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:85 إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ
37:85 جبکہ انہوں نے اپنے باپ (یعنی چچا) اور اپنی قوم سے کہا کہ تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:86 أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ
37:86 کیا تم اللہ کو چھوڑ کر جھوٹے گھڑے ہوئے خداؤں کو چاہتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:87 فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:87 آخر تمام جہانوں کے پروردگار کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:88 فَنَظَرَ نَظْرَةً فِى ٱلنُّجُومِ
37:88 پھر آپ نے ستاروں پر ایک نگاہ ڈالی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:89 فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ
37:89 اور کہا کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:90 فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ
37:90 اس پر وہ لوگ پیٹھ پھیر کر ان کے پاس سے چلے گئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:91 فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
37:91 پس چپکے سے ان کے دیوتاؤں کی طرف گئے اور (ان سے) کہا کہ تم کھاتے کیوں نہیں؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:92 مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ
37:92 تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم بولتے بھی نہیں ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:93 فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ
37:93 پھر ان پر پَل پڑے اور اپنے دائیں ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:94 فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ
37:94 پھر وہ لوگ دوڑتے ہوئے ان (ابراہیم(ع)) کے پاس آئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:95 قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ
37:95 آپ(ع) نے کہا کیا تم ان چیزوں کی پرستش کرتے ہو جنہیں خود تراشتے ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:96 وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
37:96 حالانکہ اللہ ہی نے تم کو پیدا کیا ہے اور ان چیزوں کو بھی جو تم بناتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:97 قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَـٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ
37:97 ان لوگوں نے کہا کہ ان کیلئے ایک آتش کدہ بناؤ اور اسے دہکتی ہوئی آگ میں ڈال دو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:98 فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًا فَجَعَلْنَـٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ
37:98 سو انہوں نے آپ(ع) کے خلاف چال چلنا چاہی مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:99 وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ
37:99 آپ(ع) نے فرمایا کہ میں اپنے پروردگار کی طرف جاتا ہوں وہ میری راہنمائی فرمائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:100 رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:100 (اور عرض کیا) اے میرے پروردگار مجھے ایک بیٹا عطا فرما جو صالحین میں سے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:101 فَبَشَّرْنَـٰهُ بِغُلَـٰمٍ حَلِيمٍ
37:101 (اس دعا کے بعد) ہم نے ان کو ایک حلیم و بردبار بیٹے کی بشارت دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:102 فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَـٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَـٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ
37:102 پس جب وہ لڑکا آپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوا تو آپ(ع) نے فرمایا (اے بیٹا) میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تم غور کرکے بتاؤ کہ تمہاری رائے کیا ہے؟ عرض کیا بابا جان! آپ کو جو حکم دیا گیا ہے وہ بجا لائیے اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:103 فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ
37:103 پس جب دونوں (باپ بیٹے) نے سرِ تسلیم خم کر دیا اور باپ نے بیٹے کو پیشانی کے بل لٹا دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:104 وَنَـٰدَيْنَـٰهُ أَن يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُ
37:104 تو ہم نے ندا دی اے ابراہیم(ع)! - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:105 قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:105 تم نے (اپنے) خواب کو سچ کر دکھایا بے شک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:106 إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَـٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ
37:106 بے شک یہ ایک کھلی ہوئی آزمائش تھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:107 وَفَدَيْنَـٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ
37:107 اور ہم نے ایک عظیم قربانی کے عوض اس کو چھڑا لیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:108 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:108 اور ہم نے اس کا ذکر خیر آنے والوں میں چھوڑا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:109 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ
37:109 سلام ہو ابراہیم(ع) پر۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:110 كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:110 ہم اسی طرح نیکوکاروں کو جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:111 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:111 یقیناً وہ ہمارے ایمانداروں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:112 وَبَشَّرْنَـٰهُ بِإِسْحَـٰقَ نَبِيًّا مِّنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
37:112 اور ہم نے انہیں اسحاق(ع) کی بشارت دی جو نیک بندوں میں سے نبی ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:113 وَبَـٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَـٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌ
37:113 اور ہم نے انہیں اور اسحاق(ع) کو برکت عطا کی اور ان دونوں کی اولاد میں سے نیوکار بھی ہوں گے اور اپنے نفس پر کھلا ظلم کرنے والے بھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:114 وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:114 بے شک ہم نے موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر (بھی) احسان کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:115 وَنَجَّيْنَـٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ
37:115 اور ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو عظیم کرب و بلا سے نجات دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:116 وَنَصَرْنَـٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَـٰلِبِينَ
37:116 اور ہم نے ان کی مدد کی (جس کی وجہ سے) وہی غالب رہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:117 وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ
37:117 اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب (توراۃ) عطا کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:118 وَهَدَيْنَـٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ
37:118 اور ہم نے (ہی) ان دونوں کو راہِ راست دکھائی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:119 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:119 اور ہم نے آئندہ آنے والوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:120 سَلَـٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ
37:120 موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر سلام ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:121 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:121 اسی طرح ہم نیکوکاروں کو جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:122 إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:122 بیشک یہ دونوں ہمارے مؤمن بندوں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:123 وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:123 اور بے شک الیاس(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:124 إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ
37:124 (وہ وقت یاد کرو) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم (اللہ سے) ڈرتے نہیں ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:125 أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَـٰلِقِينَ
37:125 کیا تم بعل (نامی بت) کو پکارتے ہو (اور اس کی پرستش کرتے ہو) اور بہترین خالق اللہ کو چھوڑتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:126 ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ
37:126 جو تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے والے آباء و اجداد کا بھی پروردگار ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:127 فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:127 سو ان لوگوں نے انہیں جھٹلایا۔ لہٰذا وہ (سزا کیلئے) ضرور (پکڑ کر) حاضر کئے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:128 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:128 ہاں البتہ جو اللہ کے مخلص اور برگزیدہ بندے ہیں وہ اس سے مستثنیٰ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:129 وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
37:129 اور ہم نے آئندہ آنے والوں میں ان کا ذکرِ خیر باقی رکھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:130 سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
37:130 سلام ہو الیاس(ع)‌(ع)(ع) پر۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:131 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
37:131 ہم اسی طرح نیکوکاروں کو جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:132 إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
37:132 بیشک وہ مؤمن بندوں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:133 وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:133 اور یقیناً لوط(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:134 إِذْ نَجَّيْنَـٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ
37:134 جب کہ ہم نے انہیں اور ان کے گھر والوں کو نجات دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:135 إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ
37:135 سوائے ایک بڑھیا (بیوی) کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:136 ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْـَٔاخَرِينَ
37:136 پھر دوسروں کو ہم نے تہس نہس کر دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:137 وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ
37:137 اور تم لوگ صبح بھی ان (کی ویران شدہ بستیوں) پر سے گزرتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:138 وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ
37:138 اور شام کو بھی کیا پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:139 وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ
37:139 اور یقیناً یونس(ع) (بھی) پیغمبروں میں سے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:140 إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ
37:140 جبکہ وہ (سوار ہونے کیلئے) بھری ہوئی کشتی کی طرف بھاگ کر گئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:141 فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ
37:141 پھر وہ قرعہ اندازی میں شریک ہوئے تو وہ پھینک دیئے گئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:142 فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
37:142 تو انہیں مچھلی نے نگل لیا درآنحالیکہ کہ وہ (اپنے آپ کو) ملامت کر رہے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:143 فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
37:143 پس اگر وہ تسبیح (خدا) کرنے والوں میں سے نہ ہوتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:144 لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
37:144 تو (دوبارہ) اٹھائے جانے والے دن (قیامت) تک اسی (مچھلی) کے پیٹ میں رہتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:145 ۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
37:145 سو ہم نے انہیں (مچھلی کے پیٹ سے نکال کر) ایک کھلے میدان میں ڈال دیا۔ اس حال میں کہ وہ بیمار تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:146 وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
37:146 اور ہم نے ان پر (سایہ کرنے کیلئے) کدو کا ایک درخت لگا دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:147 وَأَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ
37:147 اور ہم نے ان کو ایک لاکھ یا اس سے کچھ زیادہ لوگوں کی طرف بھیجا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:148 فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَـٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍ
37:148 پس وہ ایمان لائے تو ہم نے انہیں ایک مدت تک (زندگی سے) لطف اندوز ہونے دیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:149 فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ
37:149 ان سے ذرا پوچھئے! کہ تمہارے پروردگار کیلئے بیٹیاں ہیں اور خود ان کیلئے بیٹے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:150 أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَـٰٓئِكَةَ إِنَـٰثًا وَهُمْ شَـٰهِدُونَ
37:150 کیا ہم نے فرشتوں کو عورت پیدا کیا اور وہ دیکھ رہے تھے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:151 أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ
37:151 آگاہ ہو جاؤ کہ یہ دروغ بافی کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:152 وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَـٰذِبُونَ
37:152 جب کہتے ہیں کہ اللہ کے اولاد ہے اور بلاشبہ وہ جھوٹے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:153 أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ
37:153 کیا اللہ نے بیٹوں کے مقابلہ میں بیٹیوں کو ترجیح دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:154 مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
37:154 تمہیں کیا ہوگیا ہے تم کیا فیصلہ کرتے ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:155 أَفَلَا تَذَكَّرُونَ
37:155 کیا تم اتنا بھی نہیں سمجھتے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:156 أَمْ لَكُمْ سُلْطَـٰنٌ مُّبِينٌ
37:156 کیا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:157 فَأْتُوا۟ بِكِتَـٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
37:157 اگر تم سچے ہو تو پھر اپنی وہ دستاویز پیش کرو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:158 وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ
37:158 کیا ان لوگوں نے اس (خدا) اور جنوں کے درمیان کوئی رشتہ ناطہ قرار دیا ہے؟ حالانکہ خود جنات جانتے ہیں کہ وہ (جزا و سزا کیلئے) پکڑ کر حاضر کئے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:159 سُبْحَـٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:159 پاک ہے اللہ (ان غلطیوں سے) جو وہ بیان کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:160 إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:160 ہاں البتہ اللہ کے مخلص اور برگزیدہ بندے اس سے مستثنیٰ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:161 فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ
37:161 سو تم اور جن کی تم پرستش کرتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:162 مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَـٰتِنِينَ
37:162 تم (سب مل کر بھی) اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:163 إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ
37:163 سوائے اس کے جو دوزخ کی بھڑکتی آگ کو تاپنے والا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:164 وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ
37:164 اور (فرشتوں) میں سے کوئی ایسا نہیں مگر یہ کہ اس کا ایک خاص مقام ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:165 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ
37:165 اور بے شک ہم صف بستہ حاضر ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:166 وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ
37:166 اور بے شک ہم تسبیح و تقدیس کرنے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:167 وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ
37:167 اور (کفار بعثتِ نبوی(ص) سے پہلے) کہا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:168 لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
37:168 تو اگر ہمارے پاس پہلے والے لوگوں کی طرح کوئی نصیحت (والی کتاب) ہوتی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:169 لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
37:169 تو یقیناً ہم اللہ کے برگزیدہ بندوں میں سے ہوتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:170 فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ
37:170 اور جب وہ (کتاب آئی) تو اس کا انکار کر دیا سو عنقریب (اس کا انجام) معلوم کر لیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:171 وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ
37:171 اور ہمارا وعدہ پہلے ہو چکا ہے اپنے ان بندوں کے ساتھ جو رسول ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:172 إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ
37:172 کہ یقیناً ان کی نصرت اور مدد کی جائے گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:173 وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَـٰلِبُونَ
37:173 اور ہمارا لشکر بہرحال غالب آنے والا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:174 فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:174 سو ایک مدت تک ان سے بے اعتنائی کیجئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:175 وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:175 اور انہیں دیکھتے رہئے اور عنقریب وہ خود بھی (اپنا انجام) دیکھ لیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:176 أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ
37:176 کیا وہ ہمارے عذاب کیلئے جلدی کرتے ہیں؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:177 فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ
37:177 تو جب وہ ان کے ہاں نازل ہو جائے گا تو وہ بڑی بری صبح ہوگی ڈرائے ہوؤں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:178 وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ
37:178 اور ایک مدت تک ان سے بے توجہی کیجئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:179 وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ
37:179 اور دیکھئے وہ بھی دیکھ رہے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:180 سُبْحَـٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ
37:180 پاک ہے آپ کا پروردگار جوکہ عزت کا مالک ہے ان (غلط) باتوں سے جو وہ بیان کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:181 وَسَلَـٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ
37:181 اور سلام ہو رسولوں(ع) پر۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

37:182 وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
37:182 اور ہر طرح کی تعریف ہے اس اللہ کیلئے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)