Selected
Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
78:1
عَمَّ يَتَسَآءَلُونَ
78:1
یہ لوگ آپس میں کس چیز کے بارے میں سوال کررہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:2
عَنِ ٱلنَّبَإِ ٱلْعَظِيمِ
78:2
بہت بڑی خبر کے بارے میں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:3
ٱلَّذِى هُمْ فِيهِ مُخْتَلِفُونَ
78:3
جس کے بارے میں ان میں اختلاف ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:4
كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
78:4
کچھ نہیں عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:5
ثُمَّ كَلَّا سَيَعْلَمُونَ
78:5
اور خوب معلوم ہوجائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:6
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ مِهَـٰدًا
78:6
کیا ہم نے زمین کا فرش نہیں بنایا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:7
وَٱلْجِبَالَ أَوْتَادًا
78:7
اورپہاڑوں کی میخیں نہیں نصب کی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:8
وَخَلَقْنَـٰكُمْ أَزْوَٰجًا
78:8
اور ہم ہی نے تم کوجوڑا بنایا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:9
وَجَعَلْنَا نَوْمَكُمْ سُبَاتًا
78:9
اور تمہاری نیند کو آرام کا سامان قرار دیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:10
وَجَعَلْنَا ٱلَّيْلَ لِبَاسًا
78:10
اور رات کو پردہ پوش بنایا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:11
وَجَعَلْنَا ٱلنَّهَارَ مَعَاشًا
78:11
اور دن کو وقت معاش قراردیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:12
وَبَنَيْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًا
78:12
اور تمہارے سروں پر سات مضبوط آسمان بنائے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:13
وَجَعَلْنَا سِرَاجًا وَهَّاجًا
78:13
اور ایک بھڑکتا ہوا چراغ بنایا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:14
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلْمُعْصِرَٰتِ مَآءً ثَجَّاجًا
78:14
اور بادلوں میں سے موسلا دھار پانی برسایا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:15
لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا
78:15
تاکہ اس کے ذریعہ دانے اور گھاس برآمدکریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:16
وَجَنَّـٰتٍ أَلْفَافًا
78:16
اور گھنے گھنے باغات پیداکریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:17
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ كَانَ مِيقَـٰتًا
78:17
بیشک فیصلہ کا دن معین ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:18
يَوْمَ يُنفَخُ فِى ٱلصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا
78:18
جس دن صورپھونکا جائے گا اور تم سب فوج در فوج آؤ گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:19
وَفُتِحَتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ أَبْوَٰبًا
78:19
اورآسمان کے راستے کھول دیئے جائیں گے اور دروازے بن جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:20
وَسُيِّرَتِ ٱلْجِبَالُ فَكَانَتْ سَرَابًا
78:20
اورپہاڑوں کو جگہ سے حرکت دے دی جائے گی اوروہ ریت جیسے ہوجائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:21
إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا
78:21
بیشک جہنم ان کی گھات میں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:22
لِّلطَّـٰغِينَ مَـَٔابًا
78:22
وہ سرکشوں کا آخری ٹھکانا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:23
لَّـٰبِثِينَ فِيهَآ أَحْقَابًا
78:23
اس میں وہ مدتوں رہیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:24
لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا
78:24
نہ ٹھنڈک کا مزہ چکھ سکیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:25
إِلَّا حَمِيمًا وَغَسَّاقًا
78:25
علاوہ کھولتے پانی اورپیپ کے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:26
جَزَآءً وِفَاقًا
78:26
یہ ان کے اعمال کامکمل بدلہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:27
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ لَا يَرْجُونَ حِسَابًا
78:27
یہ لوگ حساب و کتاب کی امید ہی نہیں رکھتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:28
وَكَذَّبُوا۟ بِـَٔايَـٰتِنَا كِذَّابًا
78:28
اورانہوں نے ہماری آیات کی باقاعدہ تکذیب کی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:29
وَكُلَّ شَىْءٍ أَحْصَيْنَـٰهُ كِتَـٰبًا
78:29
اور ہم نے ہر شے کو اپنی کتاب میں جمع کرلیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:30
فَذُوقُوا۟ فَلَن نَّزِيدَكُمْ إِلَّا عَذَابًا
78:30
اب تم اپنے اعمال کا مزہ چکھو اورہم عذاب کے علاوہ کوئی اضافہ نہیں کرسکتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:31
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا
78:31
بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے کامیابی کی منزل ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:32
حَدَآئِقَ وَأَعْنَـٰبًا
78:32
باغات ہیں اورانگور - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:33
وَكَوَاعِبَ أَتْرَابًا
78:33
نوخیز دوشیزائیں ہیں اورسب ہمسن - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:34
وَكَأْسًا دِهَاقًا
78:34
اور چھلکتے ہوئے پیمانے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:35
لَّا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا كِذَّٰبًا
78:35
وہاں نہ کوئی لغو بات سنیں گے نہ گناہ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:36
جَزَآءً مِّن رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًا
78:36
یہ تمہارے رب کی طرف سے حساب کی ہوئی عطا ہے اور تمہارے اعمال کی جزا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:37
رَّبِّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ٱلرَّحْمَـٰنِ ۖ لَا يَمْلِكُونَ مِنْهُ خِطَابًا
78:37
وہ آسمان و زمین اوران کے مابین کاپروردگار رحمٰن ہے جس کے سامنے کسی کو بات کرنے کا یارا نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:38
يَوْمَ يَقُومُ ٱلرُّوحُ وَٱلْمَلَـٰٓئِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ ٱلرَّحْمَـٰنُ وَقَالَ صَوَابًا
78:38
جس دن روح القدس اورملائکہ صف بستہ کھڑے ہوں گے اورکوئی بات بھی نہ کرسکے گا علاوہ اس کے جسے رحمٰن اجازت دے دے اور ٹھیک ٹھیک بات کرے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:39
ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلْحَقُّ ۖ فَمَن شَآءَ ٱتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِۦ مَـَٔابًا
78:39
یہی برحق دن ہے تو جس کا جی چاہے اپنے رب کی طرف ٹھکانا بنالے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
78:40
إِنَّآ أَنذَرْنَـٰكُمْ عَذَابًا قَرِيبًا يَوْمَ يَنظُرُ ٱلْمَرْءُ مَا قَدَّمَتْ يَدَاهُ وَيَقُولُ ٱلْكَافِرُ يَـٰلَيْتَنِى كُنتُ تُرَٰبًۢا
78:40
ہم نے تم کو ایک قریبی عذاب سے ڈرایا ہے جس دن انسان اپنے کئے دھرے کو دیکھے گا اورکافرکہے گا کہ اے کاش میں خاک ہوگیا ہوتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)