Selected
Original Text
Fateh Muhammad Jalandhry
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
56:1
إِذَا وَقَعَتِ ٱلْوَاقِعَةُ
56:1
جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:2
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ
56:2
اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:3
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ
56:3
کسی کو پست کرے کسی کو بلند - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:4
إِذَا رُجَّتِ ٱلْأَرْضُ رَجًّا
56:4
جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:5
وَبُسَّتِ ٱلْجِبَالُ بَسًّا
56:5
اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:6
فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا
56:6
پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:7
وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَـٰثَةً
56:7
اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:8
فَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ
56:8
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:9
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ
56:9
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:10
وَٱلسَّـٰبِقُونَ ٱلسَّـٰبِقُونَ
56:10
اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:11
أُو۟لَـٰٓئِكَ ٱلْمُقَرَّبُونَ
56:11
وہی (خدا کے) مقرب ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:12
فِى جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
56:12
نعمت کے بہشتوں میں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:13
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
56:13
وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:14
وَقَلِيلٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ
56:14
اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:15
عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ
56:15
(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:16
مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَـٰبِلِينَ
56:16
آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:17
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ
56:17
نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:18
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ
56:18
یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:19
لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ
56:19
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:20
وَفَـٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ
56:20
اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:21
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ
56:21
اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:22
وَحُورٌ عِينٌ
56:22
اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:23
كَأَمْثَـٰلِ ٱللُّؤْلُؤِ ٱلْمَكْنُونِ
56:23
جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:24
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ
56:24
یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:25
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا
56:25
وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:26
إِلَّا قِيلًا سَلَـٰمًا سَلَـٰمًا
56:26
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا) - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:27
وَأَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلْيَمِينِ
56:27
اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:28
فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ
56:28
(یعنی) بےخار کی بیریوں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:29
وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ
56:29
اور تہہ بہ تہہ کیلوں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:30
وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ
56:30
اور لمبے لمبے سایوں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:31
وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ
56:31
اور پانی کے جھرنوں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:32
وَفَـٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ
56:32
اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:33
لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ
56:33
جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:34
وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ
56:34
اور اونچے اونچے فرشوں میں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:35
إِنَّآ أَنشَأْنَـٰهُنَّ إِنشَآءً
56:35
ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:36
فَجَعَلْنَـٰهُنَّ أَبْكَارًا
56:36
تو ان کو کنواریاں بنایا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:37
عُرُبًا أَتْرَابًا
56:37
(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:38
لِّأَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
56:38
یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:39
ثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ
56:39
(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:40
وَثُلَّةٌ مِّنَ ٱلْـَٔاخِرِينَ
56:40
اور بہت سے پچھلوں میں سے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:41
وَأَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ مَآ أَصْحَـٰبُ ٱلشِّمَالِ
56:41
اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:42
فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ
56:42
(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:43
وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ
56:43
اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:44
لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ
56:44
(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:45
إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ
56:45
یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:46
وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى ٱلْحِنثِ ٱلْعَظِيمِ
56:46
اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:47
وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَـٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ
56:47
اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:48
أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ
56:48
اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:49
قُلْ إِنَّ ٱلْأَوَّلِينَ وَٱلْـَٔاخِرِينَ
56:49
کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:50
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
56:50
(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:51
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا ٱلضَّآلُّونَ ٱلْمُكَذِّبُونَ
56:51
پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو! - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:52
لَـَٔاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ
56:52
تھوہر کے درخت کھاؤ گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:53
فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ
56:53
اور اسی سے پیٹ بھرو گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:54
فَشَـٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ ٱلْحَمِيمِ
56:54
اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:55
فَشَـٰرِبُونَ شُرْبَ ٱلْهِيمِ
56:55
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:56
هَـٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ ٱلدِّينِ
56:56
جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:57
نَحْنُ خَلَقْنَـٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ
56:57
ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:58
أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ
56:58
دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:59
ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلْخَـٰلِقُونَ
56:59
کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:60
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ ٱلْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ
56:60
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:61
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَـٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ
56:61
کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:62
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ ٱلنَّشْأَةَ ٱلْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ
56:62
اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:63
أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ
56:63
بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:64
ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ ٱلزَّٰرِعُونَ
56:64
تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:65
لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَـٰهُ حُطَـٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ
56:65
اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:66
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ
56:66
(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:67
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
56:67
بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:68
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ
56:68
بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:69
ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ ٱلْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنزِلُونَ
56:69
کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:70
لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَـٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ
56:70
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:71
أَفَرَءَيْتُمُ ٱلنَّارَ ٱلَّتِى تُورُونَ
56:71
بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:72
ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ ٱلْمُنشِـُٔونَ
56:72
کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:73
نَحْنُ جَعَلْنَـٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَـٰعًا لِّلْمُقْوِينَ
56:73
ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:74
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
56:74
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:75
۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ ٱلنُّجُومِ
56:75
ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:76
وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ
56:76
اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:77
إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ
56:77
کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:78
فِى كِتَـٰبٍ مَّكْنُونٍ
56:78
(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:79
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلْمُطَهَّرُونَ
56:79
اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:80
تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ ٱلْعَـٰلَمِينَ
56:80
پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:81
أَفَبِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ
56:81
کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:82
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ
56:82
اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:83
فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلْحُلْقُومَ
56:83
بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:84
وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ
56:84
اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:85
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَـٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ
56:85
اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:86
فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ
56:86
پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:87
تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَـٰدِقِينَ
56:87
تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟ - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:88
فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ
56:88
پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:89
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ
56:89
تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:90
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
56:90
اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:91
فَسَلَـٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ
56:91
تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:92
وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ ٱلْمُكَذِّبِينَ ٱلضَّآلِّينَ
56:92
اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:93
فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ
56:93
تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:94
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ
56:94
اور جہنم میں داخل کیا جانا - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:95
إِنَّ هَـٰذَا لَهُوَ حَقُّ ٱلْيَقِينِ
56:95
یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)
56:96
فَسَبِّحْ بِٱسْمِ رَبِّكَ ٱلْعَظِيمِ
56:96
تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو - Fateh Muhammad Jalandhry (Urdu)