Selected

Original Text
Muhammad Hussain Najafi

Available Translations

77 Al-Mursalāt ٱلْمُرْسَلَات

< Previous   50 Āyah   The Emissaries      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

77:1 وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا
77:1 قَسم ہے ان کی جو مسلسل چھوڑ دی جاتی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:2 فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا
77:2 پھر (آندھی کی طرح) تیز و تند چلتی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:3 وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا
77:3 جو (بادلوں کو) پھیلانے والی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:4 فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا
77:4 پھر (انہیں) متفرق کر دیتی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:5 فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا
77:5 پھر (دلوں میں) یاد (الٰہی) ڈالتی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:6 عُذْرًا أَوْ نُذْرًا
77:6 (حجت تمام کر کے) عذر قطع کرنے کیلئے یا ڈراوے کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:7 إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ
77:7 بےشک جس چیز کا تم سے وعدہ وعید کیا جا رہا ہے وہ ضرور واقع ہو نے والی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:8 فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ
77:8 پس جب ستارے گرائے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:9 وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ
77:9 اور آسمان پھاڑ دیا جائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:10 وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ
77:10 اور جب پہاڑ (ریزہ ریزہ کر کے) اڑا دیئے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:11 وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ
77:11 اور جب رسول(ع) وقتِ معیّن پر حاضر کئے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:12 لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ
77:12 (آخر) کس دن کیلئے یہ تاخیر کی گئی؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:13 لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ
77:13 فیصلے کے دن کے لئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:14 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ
77:14 تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:15 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:15 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:16 أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ
77:16 کیا ہم نے پہلے والوں کو ہلاک نہیں کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:17 ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ
77:17 پھر ان کے پیچھے بھیجے گئے لوگوں کو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:18 كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ
77:18 ہم مجرموں کے ساتھ ایسا ہی (سلوک) کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:19 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:19 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:20 أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ
77:20 کیا ہم نے تمہیں ایک حقیر پانی سے پیدانہیں کیا؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:21 فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ
77:21 پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ مقام (رحمِ مادر) میں رکھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:22 إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ
77:22 ایک مقررہ مدت تک۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:23 فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ
77:23 (اس سے ثابت ہوا کہ) ہم قادر ہیں پس ہم کیسے اچھے قادر ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:24 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:24 (ہم کیسا اچھا اندازہ کرنے والے ہیں) تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:25 أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا
77:25 کیا ہم نے زمین کو سمیٹ کر رکھنے والی نہیں بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:26 أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا
77:26 زندوں کو بھی اور مُردوں کو بھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:27 وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا
77:27 اور ہم نے اس میں بلند و بالا پہاڑ بنائے اور تمہیں خوشگوار (اور میٹھے) پانی سے سیراب کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:28 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:28 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:29 ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ
77:29 (حکم ہوگا) جاؤ اس (دوزخ) کی طرف جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:30 ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ
77:30 جاؤ اس سایہ کی طرف جس کی تین شاخیں ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:31 لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ
77:31 جو نہ سایہدار ہے اور نہ آگ کے شعلوں سے بچاتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:32 إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ
77:32 وہ (دوزخ) اونچے مَحلوں کی مانند انگارے پھینکتی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:33 كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ
77:33 گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:34 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:34 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:35 هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ
77:35 یہ وہ دن ہوگا جس میں وہ بول نہیں سکیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:36 وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ
77:36 اور نہ ہی انہیں اجازت دی جائے گی کہ معذرت کر سکیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:37 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:37 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:38 هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ
77:38 یہ فیصلے کا دن ہے جس میں ہم نے تمہیں اور پہلے والوں کو جمع کر دیا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:39 فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ
77:39 اگر تمہارے پاس (دوزخ سے بچنے کے لئے) کوئی تدبیر ہے تو میرے مقابلہ میں چلاؤ۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:40 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:40 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:41 إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ
77:41 بےشک پرہیزگار لوگ (اس دن) (رحمتِ خدا کے) سایوں میں اور چشموں میں ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:42 وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ
77:42 اور ان پھلوں میں ہوں گے جنہیں وہ چاہیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:43 كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
77:43 (ان سے کہاجائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:44 إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
77:44 بےشک ہم نیکوکاروں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:45 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:45 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:46 كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ
77:46 (اے جھٹلانے والو) تم تھوڑے دن (دنیا میں) کھا لو اورفائدہ اٹھا لو (بہرحال) تم لوگ مجرم ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:47 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:47 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:48 وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ
77:48 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:49 وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
77:49 تباہی ہے اس دن کے جھٹلانے والوں کے لئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

77:50 فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ
77:50 (آخر) وہ لوگ اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)