Selected

Original Text
Tahir ul Qadri

Available Translations

102 At-Takāthur ٱلتَّكَاثُر

< Previous   8 Āyah   The Rivalry in world increase      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

102:1 أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ
102:1 تمہیں کثرتِ مال کی ہوس اور فخر نے (آخرت سے) غافل کر دیا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:2 حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ
102:2 یہاں تک کہ تم قبروں میں جا پہنچے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:3 كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
102:3 ہرگز نہیں! (مال و دولت تمہارے کام نہیں آئیں گے) تم عنقریب (اس حقیقت کو) جان لو گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:4 ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ
102:4 پھر (آگاہ کیا جاتا ہے:) ہرگز نہیں! عنقریب تمہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:5 كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ
102:5 ہاں ہاں! کاش تم (مال و زَر کی ہوس اور اپنی غفلت کے انجام کو) یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو دنیا میں کھو کر آخرت کو اس طرح نہ بھولتے)، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:6 لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ
102:6 تم (اپنی حرص کے نتیجے میں) دوزخ کو ضرور دیکھ کر رہو گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:7 ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ
102:7 پھر تم اسے ضرور یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

102:8 ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ
102:8 پھر اس دن تم سے (اﷲ کی) نعمتوں کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا (کہ تم نے انہیں کہاں کہاں اور کیسے کیسے خرچ کیا تھا)، - Tahir ul Qadri (Urdu)