Selected
Original Text
Ahmed Raza Khan
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
84:1
إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ
84:1
جب آسمان شق ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:2
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
84:2
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:3
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ
84:3
اور جب زمین دراز کی جائے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:4
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ
84:4
اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے اور خالی ہوجائے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:5
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ
84:5
اور اپنے رب کا حکم سنے اور اسے سزاوار ہی یہ ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:6
يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ
84:6
اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:7
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ
84:7
تو وہ وہ اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:8
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا
84:8
اس سے عنقریب سہل حساب لیا جائے گا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:9
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
84:9
اور اپنے گھر والوں کی طرف شاد شاد پلٹے گا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:10
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ
84:10
اور وہ جس کا نامہٴ اعمال اس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:11
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا
84:11
وہ عنقریب موت مانگے گا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:12
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا
84:12
اور بھڑکتی ا ٓ گ میں جائے گا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:13
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا
84:13
بیشک وہ اپنے گھر میں خوش تھا - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:14
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ
84:14
وہ سمجھا کہ اسے پھرنا نہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:15
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا
84:15
ہاں کیوں نہیں بیشک اس کا رب اسے دیکھ رہا ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:16
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ
84:16
تو مجھے قسم ہے شام کے اجالے کی - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:17
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ
84:17
اور رات کی اور جو چیزیں اس میں جمع ہوتی ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:18
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ
84:18
اور چاند کی جب پورا ہو - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:19
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ
84:19
ضرور تم منزل بہ منزل چڑھو گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:20
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
84:20
تو کیا ہوا انہیں ایمان نہیں لاتے - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:21
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩
84:21
اور جب قرآن پڑھا جائے سجدہ نہیں کرتے السجدة ۔۱۳ - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:22
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ
84:22
بلکہ کافر جھٹلا رہے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:23
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ
84:23
اور اللہ خوب جانتا ہے جو اپنے جی میں رکھتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:24
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ
84:24
تو تم انہیں دردناک عذاب کی بشارت دو - Ahmed Raza Khan (Urdu)
84:25
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ
84:25
مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کے لیے وہ ثواب ہے جو کبھی ختم نہ ہوگا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)