Selected

Original Text
Muhammad Hussain Najafi

Available Translations

55 Ar-Raĥmān ٱلرَّحْمَٰن

< Previous   78 Āyah   The Beneficent      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

55:1 ٱلرَّحْمَـٰنُ
55:1 خدائے رحمٰن۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:2 عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ
55:2 نے قرآن کی تعلیم دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:3 خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ
55:3 اسی نے انسان کو پیدا کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:4 عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ
55:4 اسی نے اسے بولنا (مافی الضمیر بیان کرنا) سکھایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:5 ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
55:5 سورج اور چاند ایک (خاص) حساب کے پابند ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:6 وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
55:6 اور سبزیاں، بیلیں اور درخت (اسی کو) سجدہ کرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:7 وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ
55:7 اس نے آسمان کو بلند کیا اور میزان (عدل) رکھ دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:8 أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ
55:8 تاکہ تم میزان (تولنے) میں زیادتی نہ کرو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:9 وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ
55:9 اور انصاف کے ساتھ ٹھیک طریقہ پر تولو اور وزن (تولنے) میں کمی نہ کرو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:10 وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
55:10 اور اس نے زمین کو تمام مخلوق کیلئے بنایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:11 فِيهَا فَـٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ
55:11 اس میں (ہر طرح کے) میوے ہیں اور کھجور کے غلافوں والے درخت ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:12 وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ
55:12 اور بھوسہ والا اناج بھی اور خوشبودار پھول بھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:13 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:13 سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:14 خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ
55:14 اس نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:15 وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
55:15 اور جنات کو پیدا کیا آگ کے شعلہ سے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:16 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:16 سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:17 رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ
55:17 وہی دونوں مشرقوں کا پروردگار ہے اور وہی دونوں مغربوں کا مالک و پروردگار ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:18 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:18 سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:19 مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
55:19 اسی نے دو دریا جاری کئے جو آپس میں مل رہے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:20 بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
55:20 ان دونوں کے درمیان ایک فاصلہ ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:21 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:21 سو(اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:22 يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ
55:22 ان دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:23 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:23 سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:24 وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ
55:24 اور اسی کے لئے وہ (جہاز) ہیں جو سمندروں میں پہاڑوں کی طرح اٹھے ہوئے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:25 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:25 سو (اے جن و انس) تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:26 كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
55:26 جو بھی روئے زمین پر ہیں وہ سب فنا ہونے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:27 وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ
55:27 اور آپ(ص) کے پروردگار کی ذات باقی رہے گی جو عظمت و اکرام والی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:28 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:28 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:29 يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ
55:29 آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) مانگتے ہیں وہ ہر روز (بلکہ ہر آن) ایک نئی شان میں ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:30 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:30 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:31 سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
55:31 اے جن وانس ہم عنقریب (تمہاری خبر لینے کیلئے) تمہاری طرف متوجہ ہو نے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:32 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:32 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:33 يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍ
55:33 اے گروہِ جن و انس! اگر تم سے ہو سکے تو تم آسمانوں اور زمین کی حدود سے باہر نکل جاؤ (لیکن) تم طاقت اور زور کے بغیر نہیں نکل سکتے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:34 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:34 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:35 يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
55:35 تم دونوں پر آگ کاشعلہ اور دھواں چھوڑا جائے گا پھر تم اپنا بچاؤ نہ کر سکو گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:36 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:36 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:37 فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ
55:37 (اس وقت کیا حالت ہوگی) جب آسمان پھٹ جائے گا اور (رنگے ہوئے) سرخ چمڑے کی طرح لال ہو جائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:38 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:38 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:39 فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ
55:39 پس اس دن کسی انسان یا جن سے اس کے گناہ کے متعلق سوال نہیں کیا جائے گا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:40 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:40 تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:41 يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ
55:41 مجرم اپنے چہروں (اپنی علامتوں) سے پہچان لئے جائیں گے اور پھر پیشانیوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے (اور جہنم میں پھینک دئیے جائیں گے)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:42 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:42 سو تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:43 هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ
55:43 یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم لوگ جھٹلایا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:44 يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ
55:44 وہ (مجرم) اس (دوزخ) اور اس کے انتہائی کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کرتے رہیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:45 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:45 پس اے جن و انس! سو تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:46 وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
55:46 اور جو شخص اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضری سے ڈرتا ہے اس کے لئے دو باغ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:47 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:47 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ ۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:48 ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ
55:48 دونوں باغ بہت سی شاخوں والے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:49 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:49 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں جھٹلاؤگے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:50 فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
55:50 ان دونوں باغوں میں دو چشمے جاری ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:51 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:51 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:52 فِيهِمَا مِن كُلِّ فَـٰكِهَةٍ زَوْجَانِ
55:52 ان دونوں باغوں میں ہر پھل کی دو قِسمیں ہوں گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:53 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:53 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:54 مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
55:54 وہ ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:55 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:55 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:56 فِيهِنَّ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ
55:56 اور دونوں باغوں کے تیار پھل (ان کے) بہت ہی نزدیک ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:57 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:57 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:58 كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ
55:58 ان جنتوں میں نیچی نگاہ والی (حوریں) ہوں گی جن کو ان (جنتیوں) سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اور نہ کسی جن نے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:59 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:59 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:60 هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَـٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَـٰنُ
55:60 وہ(حوریں) ایسی ہوں گی جیسے یاقوت اور مرجان۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:61 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:61 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:62 وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
55:62 نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:63 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:63 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:64 مُدْهَآمَّتَانِ
55:64 ان دونوں باغوں کے علاوہ دو باغ اور بھی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:65 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:65 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:66 فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
55:66 دونوں گہرے سبز سیاہی مائل۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:67 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:67 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:68 فِيهِمَا فَـٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
55:68 ان دو باغوں میں دو چشمے ہوں گے جوش مارتے ہوئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:69 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:69 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:70 فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ
55:70 ان میں پھل، کھجور اور انار ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:71 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:71 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤگے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:72 حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ
55:72 ان میں اچھی سیرت و صورت والی (حوریں) ہوں گی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:73 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:73 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:74 لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ
55:74 ان (جنتیوں سے پہلے کسی انسان یا جن نے انہیں چھوا بھی نہیں ہوگا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:75 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:75 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:76 مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ
55:76 وہ (جنتی لوگ) سبز رنگ کے بچھونوں اور خوبصورت گدوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:77 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:77 پس تم اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)

55:78 تَبَـٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ
55:78 بابرکت ہے تمہارے پروردگار کانام جو بڑی عظمت اور کرا مت والا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)