Selected

Original Text
Ahmed Raza Khan

Available Translations

55 Ar-Raĥmān ٱلرَّحْمَٰن

< Previous   78 Āyah   The Beneficent      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

55:1 ٱلرَّحْمَـٰنُ
55:1 رحمٰن - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:2 عَلَّمَ ٱلْقُرْءَانَ
55:2 نے اپنے محبوب کو قرآن سکھایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:3 خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ
55:3 انسانیت کی جان محمد کو پیدا کیا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:4 عَلَّمَهُ ٱلْبَيَانَ
55:4 ما کان وما یکون کا بیان انہیں سکھایا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:5 ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
55:5 سورج اور چاند حساب سے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:6 وَٱلنَّجْمُ وَٱلشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
55:6 اور سبزے اور پیڑ سجدہ کرتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:7 وَٱلسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ ٱلْمِيزَانَ
55:7 اور آسمان کو اللہ نے بلند کیا اور ترازو رکھی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:8 أَلَّا تَطْغَوْا۟ فِى ٱلْمِيزَانِ
55:8 کہ ترازو میں بے اعتدالی نہ کرو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:9 وَأَقِيمُوا۟ ٱلْوَزْنَ بِٱلْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا۟ ٱلْمِيزَانَ
55:9 اور انصاف کے ساتھ تول قائم کرو اور وزن نہ گھٹاؤ، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:10 وَٱلْأَرْضَ وَضَعَهَا لِلْأَنَامِ
55:10 اور زمین رکھی مخلوق کے لیے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:11 فِيهَا فَـٰكِهَةٌ وَٱلنَّخْلُ ذَاتُ ٱلْأَكْمَامِ
55:11 اس میں میوے اور غلاف والی کھجوریں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:12 وَٱلْحَبُّ ذُو ٱلْعَصْفِ وَٱلرَّيْحَانُ
55:12 اور بھُس کے ساتھ اناج اور خوشبو کے پھول، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:13 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:13 تو اے جن و انس! تم دونوں اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:14 خَلَقَ ٱلْإِنسَـٰنَ مِن صَلْصَـٰلٍ كَٱلْفَخَّارِ
55:14 اس نے آدمی کو بنا یا بجتی مٹی سے جیسے ٹھیکری - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:15 وَخَلَقَ ٱلْجَآنَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
55:15 اور جن کو پیدا فرمایا آگ کے لُوکے (لپیٹ) سے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:16 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:16 تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:17 رَبُّ ٱلْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ ٱلْمَغْرِبَيْنِ
55:17 دونوں پورب کا رب اور دونوں پچھم کا رب - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:18 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:18 تو تم دونوں اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:19 مَرَجَ ٱلْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ
55:19 اس نے دو سمندر بہائے کہ دیکھنے میں معلوم ہوں ملے ہوئے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:20 بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ
55:20 اور ہے ان میں روک کہ ایک دوسرے پر بڑھ نہیں سکتا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:21 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:21 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:22 يَخْرُجُ مِنْهُمَا ٱللُّؤْلُؤُ وَٱلْمَرْجَانُ
55:22 ان میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:23 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:23 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:24 وَلَهُ ٱلْجَوَارِ ٱلْمُنشَـَٔاتُ فِى ٱلْبَحْرِ كَٱلْأَعْلَـٰمِ
55:24 اور اسی کی ہیں وہ چلنے والیاں کہ دریا میں اٹھی ہوئی ہیں جیسے پہاڑ - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:25 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:25 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:26 كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ
55:26 زمین پر جتنے ہیں سب کو فنا ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:27 وَيَبْقَىٰ وَجْهُ رَبِّكَ ذُو ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ
55:27 اور باقی ہے تمہارے رب کی ذات عظمت اور بزرگی والا - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:28 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:28 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:29 يَسْـَٔلُهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِى شَأْنٍ
55:29 اسی کے منگتا ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں ہیں اسے ہر دن ایک کام ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:30 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:30 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:31 سَنَفْرُغُ لَكُمْ أَيُّهَ ٱلثَّقَلَانِ
55:31 جلد سب کام نبٹا کر ہم تمہارے حساب کا قصد فرماتے ہیں اے دونوں بھاری گروہ - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:32 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:32 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:33 يَـٰمَعْشَرَ ٱلْجِنِّ وَٱلْإِنسِ إِنِ ٱسْتَطَعْتُمْ أَن تَنفُذُوا۟ مِنْ أَقْطَارِ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ فَٱنفُذُوا۟ ۚ لَا تَنفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَـٰنٍ
55:33 اے جن و انسان کے گروہ اگر تم سے ہوسکے کہ آسمانوں اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ، جہاں نکل کر جاؤ گے اسی کی سلطنت ہے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:34 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:34 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:35 يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ
55:35 تم پر چھوڑی جائے گی بے دھویں کی آگ کی لپٹ اور بے لپٹ کا کالا دھواں تو پھر بدلا نہ لے سکو گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:36 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:36 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:37 فَإِذَا ٱنشَقَّتِ ٱلسَّمَآءُ فَكَانَتْ وَرْدَةً كَٱلدِّهَانِ
55:37 پھر جب آسمان پھٹ ائے گا تو گلاب کے پھول کا سا ہوجائے گا جیسے سرخ نری (بکرے کی رنگی ہوئی کھال) - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:38 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:38 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:39 فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْـَٔلُ عَن ذَنۢبِهِۦٓ إِنسٌ وَلَا جَآنٌّ
55:39 تو اس دن گنہگار کے گناہ کی پوچھ نہ ہوگی کسی آدمی اور جِن سے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:40 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:40 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:41 يُعْرَفُ ٱلْمُجْرِمُونَ بِسِيمَـٰهُمْ فَيُؤْخَذُ بِٱلنَّوَٰصِى وَٱلْأَقْدَامِ
55:41 مجرم اپنے چہرے سے پہچانے جائیں گے تو ماتھا اور پاؤں پکڑ کر جہنم میں ڈالے جائیں گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:42 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:42 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:43 هَـٰذِهِۦ جَهَنَّمُ ٱلَّتِى يُكَذِّبُ بِهَا ٱلْمُجْرِمُونَ
55:43 یہ ہے وہ جہنم جسے مجرم جھٹلاتے ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:44 يَطُوفُونَ بَيْنَهَا وَبَيْنَ حَمِيمٍ ءَانٍ
55:44 پھیرے کریں گے اس میں اور انتہا کے جلتے کھولتے پانی میں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:45 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:45 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:46 وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ جَنَّتَانِ
55:46 اور جو اپنے رب کے حضور کھڑے ہونے سے ڈرے اس کے لیے دو جنتیں ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:47 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:47 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:48 ذَوَاتَآ أَفْنَانٍ
55:48 بہت سی ڈالوں والیاں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:49 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:49 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:50 فِيهِمَا عَيْنَانِ تَجْرِيَانِ
55:50 ان میں دو چشمے بہتے ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:51 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:51 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:52 فِيهِمَا مِن كُلِّ فَـٰكِهَةٍ زَوْجَانِ
55:52 ان میں ہر میوہ دو دو قسم کا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:53 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:53 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:54 مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ
55:54 اور ایسے بچھونوں پر تکیہ لگائے جن کا اَستر قناویز کا اور دونوں کے میوے اتنے جھکے ہوئے کہ نیچے سے چن لو - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:55 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:55 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:56 فِيهِنَّ قَـٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ
55:56 ان بچھونوں پر وہ عورتیں ہیں کہ شوہر کے سوا کسی کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں ان سے پہلے انہیں نہ چھوا کسی آدمی اور نہ جِن نے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:57 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:57 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:58 كَأَنَّهُنَّ ٱلْيَاقُوتُ وَٱلْمَرْجَانُ
55:58 گویا وہ لعل اور یاقوت اور مونگا ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:59 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:59 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:60 هَلْ جَزَآءُ ٱلْإِحْسَـٰنِ إِلَّا ٱلْإِحْسَـٰنُ
55:60 نیکی کا بدلہ کیا ہے مگر نیکی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:61 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:61 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:62 وَمِن دُونِهِمَا جَنَّتَانِ
55:62 اور ان کے سوا دو جنتیں اور ہیں - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:63 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:63 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:64 مُدْهَآمَّتَانِ
55:64 نہایت سبزی سے سیاہی کی جھلک دے رہی ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:65 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:65 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:66 فِيهِمَا عَيْنَانِ نَضَّاخَتَانِ
55:66 ان میں دو چشمے ہیں چھلکتے ہوئے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:67 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:67 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:68 فِيهِمَا فَـٰكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
55:68 ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:69 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:69 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:70 فِيهِنَّ خَيْرَٰتٌ حِسَانٌ
55:70 ان میں عورتیں ہیں عادت کی نیک صورت کی اچھی - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:71 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:71 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:72 حُورٌ مَّقْصُورَٰتٌ فِى ٱلْخِيَامِ
55:72 حوریں ہیں خیموں میں پردہ نشین - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:73 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:73 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:74 لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَآنٌّ
55:74 ان سے پہلے انہیں ہاتھ نہ لگایا کسی آدمی اور نہ کسی جِن نے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:75 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:75 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:76 مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَعَبْقَرِىٍّ حِسَانٍ
55:76 تکیہ لگائے ہوئے سبز بچھونوں اور منقش خوبصورت چاندنیوں پر، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:77 فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
55:77 تو اپنے رب کی کونسی نعمت جھٹلاؤ گے، - Ahmed Raza Khan (Urdu)

55:78 تَبَـٰرَكَ ٱسْمُ رَبِّكَ ذِى ٱلْجَلَـٰلِ وَٱلْإِكْرَامِ
55:78 بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا، - Ahmed Raza Khan (Urdu)