Selected
Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
68:1
نٓ ۚ وَٱلْقَلَمِ وَمَا يَسْطُرُونَ
68:1
نۤ, قلم اور اس چیز کی قسم جو یہ لکھ رہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:2
مَآ أَنتَ بِنِعْمَةِ رَبِّكَ بِمَجْنُونٍ
68:2
آپ اپنے پروردگار کی نعمت کے طفیل مجنون نہیں ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:3
وَإِنَّ لَكَ لَأَجْرًا غَيْرَ مَمْنُونٍ
68:3
اور آپ کے لئے کبھی نہ ختم ہونے والا اجر ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:4
وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ
68:4
اور آپ بلند ترین اخلاق کے درجہ پر ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:5
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
68:5
عنقریب آپ بھی دیکھیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:6
بِأَييِّكُمُ ٱلْمَفْتُونُ
68:6
کہ دیوانہ کون ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:7
إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِۦ وَهُوَ أَعْلَمُ بِٱلْمُهْتَدِينَ
68:7
آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستہ سے بہک گیا ہے اور کون ہدایت یافتہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:8
فَلَا تُطِعِ ٱلْمُكَذِّبِينَ
68:8
لہذا آپ جھٹلانے والوں کی اطاعت نہ کریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:9
وَدُّوا۟ لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ
68:9
یہ چاہتے ہیں کہ آپ ذرا نرم ہوجائیں تو یہ بھی نرم ہوجائیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:10
وَلَا تُطِعْ كُلَّ حَلَّافٍ مَّهِينٍ
68:10
اور خبردار آپ کسی بھی مسلسل قسم کھانے والے ذلیل - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:11
هَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِيمٍ
68:11
عیب جو اور اعلٰی درجہ کے چغلخور - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:12
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ
68:12
مال میں بیحد بخل کرنے والے, تجاوز گناہگار - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:13
عُتُلٍّۭ بَعْدَ ذَٰلِكَ زَنِيمٍ
68:13
بدمزاج اور اس کے بعد بدنسل کی اطاعت نہ کریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:14
أَن كَانَ ذَا مَالٍ وَبَنِينَ
68:14
صرف اس بات پر کہ یہ صاحب همال و اولاد ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:15
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ ءَايَـٰتُنَا قَالَ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ
68:15
جب اس کے سامنے آیات هالۤہیہ کی تلاوت کی جاتی ہے تو کہہ دیتا ہے کہ یہ سب اگلے لوگوں کی داستانیں ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:16
سَنَسِمُهُۥ عَلَى ٱلْخُرْطُومِ
68:16
ہم عنقریب اس کی ناک پر نشان لگادیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:17
إِنَّا بَلَوْنَـٰهُمْ كَمَا بَلَوْنَآ أَصْحَـٰبَ ٱلْجَنَّةِ إِذْ أَقْسَمُوا۟ لَيَصْرِمُنَّهَا مُصْبِحِينَ
68:17
ہم نے ان کو اسی طرح آزمایا ہے جس طرح باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ صبح کو پھل توڑ لیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:18
وَلَا يَسْتَثْنُونَ
68:18
اور انشائ اللہ نہیں کہیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:19
فَطَافَ عَلَيْهَا طَآئِفٌ مِّن رَّبِّكَ وَهُمْ نَآئِمُونَ
68:19
تو خدا کی طرف سے راتوں رات ایک بلا نے چکر لگایا جب یہ سب سورہے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:20
فَأَصْبَحَتْ كَٱلصَّرِيمِ
68:20
اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:21
فَتَنَادَوْا۟ مُصْبِحِينَ
68:21
پھر صبح کو ایک نے دوسرے کو آواز دی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:22
أَنِ ٱغْدُوا۟ عَلَىٰ حَرْثِكُمْ إِن كُنتُمْ صَـٰرِمِينَ
68:22
کہ پھل توڑنا ہے تو اپنے اپنے کھیت کی طرف چلو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:23
فَٱنطَلَقُوا۟ وَهُمْ يَتَخَـٰفَتُونَ
68:23
پھر سب گئے اس عالم میں کہ آپس میں راز دارانہ باتیں کررہے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:24
أَن لَّا يَدْخُلَنَّهَا ٱلْيَوْمَ عَلَيْكُم مِّسْكِينٌ
68:24
کہ خبردار آج باغ میں کوئی مسکین داخل نہ ہونے پائے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:25
وَغَدَوْا۟ عَلَىٰ حَرْدٍ قَـٰدِرِينَ
68:25
اور روک تھام کا بندوبست کرکے صبح سویرے پہنچ گئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:26
فَلَمَّا رَأَوْهَا قَالُوٓا۟ إِنَّا لَضَآلُّونَ
68:26
اب جو باغ کو دیکھا تو کہنے لگے کہ ہم تو بہک گئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:27
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ
68:27
بلکہ بالکل سے محروم ہوگئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:28
قَالَ أَوْسَطُهُمْ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ لَوْلَا تُسَبِّحُونَ
68:28
تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:29
قَالُوا۟ سُبْحَـٰنَ رَبِّنَآ إِنَّا كُنَّا ظَـٰلِمِينَ
68:29
کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعا ظالم تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:30
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَـٰوَمُونَ
68:30
پھر ایک نے دوسرے کو ملامت کرنا شروع کردی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:31
قَالُوا۟ يَـٰوَيْلَنَآ إِنَّا كُنَّا طَـٰغِينَ
68:31
کہنے لگے کہ افسوس ہم بالکل سرکش تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:32
عَسَىٰ رَبُّنَآ أَن يُبْدِلَنَا خَيْرًا مِّنْهَآ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا رَٰغِبُونَ
68:32
شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:33
كَذَٰلِكَ ٱلْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا۟ يَعْلَمُونَ
68:33
اسی طرح عذاب نازل ہوتا ہے اور آخرت کا عذاب تو اس سے بڑا ہے اگر انہیں علم ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:34
إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّـٰتِ ٱلنَّعِيمِ
68:34
بیشک صاحبانِ تقویٰ کے لئے پروردگار کے یہاں نعمتوں کی جنّت ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:35
أَفَنَجْعَلُ ٱلْمُسْلِمِينَ كَٱلْمُجْرِمِينَ
68:35
کیا ہم اطاعت گزار وں کو مجرموں جیسا بنا دیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:36
مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ
68:36
تمہیں کیا ہو گیا ہے کیسا فیصلہ کر رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:37
أَمْ لَكُمْ كِتَـٰبٌ فِيهِ تَدْرُسُونَ
68:37
یا تمہاری کوئی کتاب ہے جس میں یہ سب پڑھا کرتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:38
إِنَّ لَكُمْ فِيهِ لَمَا تَخَيَّرُونَ
68:38
کہ وہاں تمہاری پسند کی ساری چیزیں حاضر ملیں گی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:39
أَمْ لَكُمْ أَيْمَـٰنٌ عَلَيْنَا بَـٰلِغَةٌ إِلَىٰ يَوْمِ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۙ إِنَّ لَكُمْ لَمَا تَحْكُمُونَ
68:39
یا تم نے ہم سے روزِ قیامت تک کی قسمیں لے رکھی ہیں کہ تمہیں وہ سب کچھ ملے گا جس کا تم فیصلہ کرو گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:40
سَلْهُمْ أَيُّهُم بِذَٰلِكَ زَعِيمٌ
68:40
ان سے پوچھئے کہ ان سب باتوں کا ذمہ دار کون ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:41
أَمْ لَهُمْ شُرَكَآءُ فَلْيَأْتُوا۟ بِشُرَكَآئِهِمْ إِن كَانُوا۟ صَـٰدِقِينَ
68:41
یا ان کے لئے شرکائ ہیں تو اگر یہ سچے ہیں تو اپنے شرکائ کو لے آئیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:42
يَوْمَ يُكْشَفُ عَن سَاقٍ وَيُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ
68:42
جس دن پنڈلی کھول دی جائے گی اور انہیں سجدوں کی دعوت دی جائے گی اور یہ سجدہ بھی نہ کرسکیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:43
خَـٰشِعَةً أَبْصَـٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۖ وَقَدْ كَانُوا۟ يُدْعَوْنَ إِلَى ٱلسُّجُودِ وَهُمْ سَـٰلِمُونَ
68:43
ان کی نگاہیں شرم سے جھکی ہوں گی ذلّت ان پر چھائی ہوگی اور انہیں اس وقت بھی سجدوں کی دعوت دی جارہی تھی جب یہ بالکل صحیح و سالم تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:44
فَذَرْنِى وَمَن يُكَذِّبُ بِهَـٰذَا ٱلْحَدِيثِ ۖ سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
68:44
تو اب مجھے اور اس بات کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم عنقریب انہیں اس طرح گرفتار کریں گے کہ انہیں اندازہ بھی نہ ہوگا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:45
وَأُمْلِى لَهُمْ ۚ إِنَّ كَيْدِى مَتِينٌ
68:45
اور ہم تو اس لئے ڈھیل دے رہے ہیں کہ ہماری تدبیر مضبوط ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:46
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ أَجْرًا فَهُم مِّن مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُونَ
68:46
کیا آپ ان سے مزدوری مانگ رہے ہیں جو یہ اس کے تاوان کے بوجھ سے دبے جارہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:47
أَمْ عِندَهُمُ ٱلْغَيْبُ فَهُمْ يَكْتُبُونَ
68:47
یا ان کے پاس کوئی غیب ہے جسے یہ لکھ رہے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:48
فَٱصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ ٱلْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ
68:48
اب آپ اپنے پروردگار کے حکم کے لئے صبر کریں اور صاحب هحوت جیسے نہ ہوجائیں جب انہوں نے نہایت غصّہ کے عالم میں آواز دی تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:49
لَّوْلَآ أَن تَدَٰرَكَهُۥ نِعْمَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ لَنُبِذَ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ مَذْمُومٌ
68:49
کہ اگر انہیں نعمت پروردگار نے سنبھال نہ لیا ہوتا تو انہیں چٹیل میدان میں برے حالوں میں چھوڑ دیا جاتا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:50
فَٱجْتَبَـٰهُ رَبُّهُۥ فَجَعَلَهُۥ مِنَ ٱلصَّـٰلِحِينَ
68:50
پھر ان کے رب نے انہیں منتخب کرکے نیک کرداروں میں قرار دے دیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:51
وَإِن يَكَادُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَيُزْلِقُونَكَ بِأَبْصَـٰرِهِمْ لَمَّا سَمِعُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَيَقُولُونَ إِنَّهُۥ لَمَجْنُونٌ
68:51
اور یہ کفاّر قرآن کو سنتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ عنقریب آپ کو نظروں سے پھسلادیں گے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
68:52
وَمَا هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَـٰلَمِينَ
68:52
حالانکہ یہ قرآن عالمین کے لئے نصیحت ہے اور بس - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)