Selected

Original Text
Muhammad Junagarhi

Available Translations

85 Al-Burūj ٱلْبُرُوج

< Previous   22 Āyah   The Mansions of the Stars      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

85:1 وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
85:1 برجوں والے آسمان کی قسم! - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:2 وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
85:2 وعده کیے ہوئے دن کی قسم! - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:3 وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
85:3 حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم! - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:4 قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
85:4 ﴿کہ﴾ خندقوں والے ہلاک کیے گئے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:5 ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
85:5 وه ایک آگ تھی ایندھن والی - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:6 إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
85:6 جب کہ وه لوگ اس کے آس پاس بیٹھے تھے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:7 وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
85:7 اور مسلمانوں کے ساتھ جو کر رہے تھے اس کو اپنے سامنے دیکھ رہے تھے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:8 وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
85:8 یہ لوگ ان مسلمانوں (کے کسی اور گناه کا) بدلہ نہیں لے رہے تھے، سوائے اس کے کہ وه اللہ غالب ﻻئق حمد کی ذات پر ایمان ﻻئے تھے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:9 ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
85:9 جس کے لئے آسمان وزمین کا ملک ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کے سامنے ہے ہر چیز - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:10 إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
85:10 بیشک جن لوگوں نے مسلمان مردوں اور عورتوں کو ستایا پھر توبہ (بھی) نہ کی تو ان کے لئے جہنم کا عذاب ہے اور جلنے کا عذاب ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:11 إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
85:11 بیشک ایمان قبول کرنے والوں اور نیک کام کرنے والوں کے لئے وه باغات ہیں۔ جن کے نیچے بہریں بہہ رہی ہیں۔ یہی بڑی کامیابی ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:12 إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
85:12 یقیناً تیرے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:13 إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
85:13 وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوباره پیدا کرے گا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:14 وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
85:14 وه بڑا بخشش کرنے واﻻ اور بہت محبت کرنے واﻻ ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:15 ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
85:15 عرش کا مالک عظمت واﻻ ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:16 فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
85:16 جو چاہے اسے کر گزرنے واﻻ ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:17 هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
85:17 تجھے لشکروں کی خبر بھی ملی ہے؟ - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:18 فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
85:18 (یعنی) فرعون اور ﺛمود کی - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:19 بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
85:19 (کچھ نہیں) بلکہ کافر تو جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:20 وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
85:20 اور اللہ تعالیٰ بھی انہیں ہر طرف سے گھیرے ہوئے ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:21 بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
85:21 بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان واﻻ - Muhammad Junagarhi (Urdu)

85:22 فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ
85:22 لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) - Muhammad Junagarhi (Urdu)