Selected

Original Text
Ahmed Ali

Available Translations

85 Al-Burūj ٱلْبُرُوج

< Previous   22 Āyah   The Mansions of the Stars      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

85:1 وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ
85:1 آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

85:2 وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ
85:2 اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:3 وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ
85:3 اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

85:4 قُتِلَ أَصْحَـٰبُ ٱلْأُخْدُودِ
85:4 خندقوں والے ہلاک ہوئے - Ahmed Ali (Urdu)

85:5 ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ
85:5 جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی - Ahmed Ali (Urdu)

85:6 إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ
85:6 جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

85:7 وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ
85:7 اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

85:8 وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ
85:8 اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے - Ahmed Ali (Urdu)

85:9 ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ شَهِيدٌ
85:9 وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:10 إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَـٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ
85:10 بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:11 إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ جَنَّـٰتٌ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَـٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ
85:11 بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:12 إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ
85:12 بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:13 إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ
85:13 بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا - Ahmed Ali (Urdu)

85:14 وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ
85:14 اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا - Ahmed Ali (Urdu)

85:15 ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ
85:15 عرش کا مالک بڑی شان والا - Ahmed Ali (Urdu)

85:16 فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
85:16 جو چاہے کرنے والا - Ahmed Ali (Urdu)

85:17 هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ
85:17 کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا - Ahmed Ali (Urdu)

85:18 فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ
85:18 فرعون اور ثمود کے - Ahmed Ali (Urdu)

85:19 بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍ
85:19 بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں - Ahmed Ali (Urdu)

85:20 وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ
85:20 اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے - Ahmed Ali (Urdu)

85:21 بَلْ هُوَ قُرْءَانٌ مَّجِيدٌ
85:21 بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا - Ahmed Ali (Urdu)

85:22 فِى لَوْحٍ مَّحْفُوظٍۭ
85:22 لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے) - Ahmed Ali (Urdu)