Selected
Original Text
Muhammad Hussain Najafi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
51:1
وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا
51:1
قَسم ہے ان (ہواؤں) کی جو گرد و غبار اڑاتی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:2
فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًا
51:2
پھر ان (بادلوں) کی جو پانی کا بوجھ اٹھانے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:3
فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًا
51:3
پھر ان (کشتیوں) کی جو دھیمی رفتار سے چلنے والی ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:4
فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا
51:4
پھر ان (فرشتوں کی) جو معاملہ کے تقسیم کرنے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:5
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
51:5
بےشک تم سے جو وعدہ کیا گیا ہے وہ سچا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:6
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌ
51:6
اور بےشک جزا وسزا ضرور واقع ہو نے والی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:7
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ
51:7
اور قَسم ہے راستوں والے آسمان کی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:8
إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
51:8
تم مختلف (بےجوڑ) باتوں میں پڑے ہوئے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:9
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
51:9
اس (دین) سے پھرتا وہی ہے جو (حق سے) پھرا ہوا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:10
قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ
51:10
غارت ہوں اٹکل پچو باتیں بنانے والے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:11
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍ سَاهُونَ
51:11
جو غفلت کے عالم میں مدہوش ہیں (بھولے پڑے ہیں)۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:12
يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ
51:12
وہ پوچھتے ہیں کہ جزا و سزا کا دن کب آئے گا؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:13
يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ
51:13
جس دن یہ لوگ آگ میں تپائے جائیں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:14
ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ
51:14
اور) ان سے کہا جائے گا کہ اپنے فتنہ کا مزا چکھو یہی وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی کیا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:15
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
51:15
بےشک پرہیزگار لوگ بہشتوں اور باغوں میں ہوں گے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:16
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
51:16
اور ان کا پروردگار جو کچھ انہیں عطا کرے گا وہلے رہے ہوں گے بےشک وہ اس (دن) سے پہلے ہی (دنیا میں) نیکوکار تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:17
كَانُوا۟ قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
51:17
یہ لوگ رات کو بہت کم سویا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:18
وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
51:18
اور صبح سحر کے وقت مغفرت طلب کیا کرتے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:19
وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
51:19
اور ان کے مالوں میں سے سوال کرنے والے اور سوال نہ کرنے والے محتاج سب کا حصہ تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:20
وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
51:20
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے (ہماری قدرت کی) نشانیاں ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:21
وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
51:21
اور خود تمہارے وجود کے اندر بھی۔ کیا تم دیکھتے نہیں ہو؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:22
وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
51:22
اور آسمان میں تمہاری روزی بھی ہے اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ وعید کیا جاتا ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:23
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
51:23
پس قَسم ہے آسمان و زمین کے پروردگار کی کہ یہ بات حق ہے جیسے کہ تم بو لتے ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:24
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ
51:24
(اے حبیب(ص)!) کیا آپ تک ابراہیم (ع) کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:25
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
51:25
کہ جب وہ آپ(ع) کے پاس آئے تو سلام کیا آپ(ع) نے بھی (جواب میں) سلام کیا۔ (پھر دل میں کہا) کچھ اجنبی لوگ ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:26
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ
51:26
پس چپکے سے اپنے گھر والوں کے پاس گئے اور (تھوڑی دیر میں) ایک موٹا تازہ (بھنا ہوا) بچھڑالے آئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:27
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
51:27
جسے مہمانوں کے سامنے پیش کیا (مگر جب انہوں نے ہاتھ نہ بڑھائے تو) کہا آپ کھاتے کیوں نہیں؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ
51:28
(مگر جب انہوں نے پھر بھی کچھ نہ کھایا) تو آپ(ع) نے ان لوگوں سے اپنے اندر کچھ خوف محسوس کیا ان (مہمانوں نے) کہا ڈرئیے نہیں! اور پھر انہیں ایک صاحبِ علم بیٹے کی ولادت کی خوشخبری دی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:29
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
51:29
پس آپ(ع) کی بیوی (سارہ) چیختی ہوئی آئی اور اس نے اپنا منہ پیٹ لیا اور کہا بوڑھی، بانجھ؟ (بچہ کس طرح ہوگا؟) - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:30
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ
51:30
انہوں نے کہا! تمہارے پروردگار نے ایسا ہی کہا ہے بےشک وہ بڑا علیم و حکیم ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:31
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ
51:31
آپ (ابراہیم(ع)) نے کہا اے فرستادو آخر تمہاری مہم کیا ہے؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:32
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
51:32
انہوں نے کہا کہ ہم ایک مجرم قوم (قومِ لوط(ع)) کی طرف بھیجے گئے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:33
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
51:33
تاکہ ہم ان پر ایسے سنگ گل (سخت مٹی کے پتھر) برسائیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:34
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ
51:34
جو آپ(ع) کے پروردگار کی طرف سے نشان زدہ ہیں حد سے بڑھنے والوں کیلئے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:35
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
51:35
سو وہاں جتنے اہلِ ایمان تھے ہم نے ان کو نکال لیا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:36
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ
51:36
اور ہم نے ایک گھر کے سوا اور مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:37
وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
51:37
اور ہم نے اس (واقعہ) میں ایک نشانی چھوڑ دی ہے ان لوگوں کے لئے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:38
وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
51:38
اور جنابِ موسیٰ (ع) کے قصہ میں بھی (ایک نشانی ہے) جبکہ ہم نے ان کو فرعون کے پاس ایک واضح سند کے ساتھ بھیجا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:39
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
51:39
تو اس نے اپنی طاقت کے بِرتے پر رُوگردانی کی اور کہا کہ (یہ شخص) جادوگر ہےیا دیوانہ؟ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:40
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
51:40
انجامِ کار ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑا اور سب کو سمندر میں پھینک دیا درآنحالیکہ وہ قابلِ ملامت تھا۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:41
وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ
51:41
اور قبیلۂ عاد (کی داستان) میں بھی (نشانی موجود ہے) جبکہ ہم نے ان پر ایک ایسی بےبرکت ہوا بھیجی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:42
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ
51:42
جو جس چیز سے بھی گزرتی تھی اسے ریزہ ریزہ کر دیتی تھی۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:43
وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍ
51:43
اور قبیلۂ ثمود کی سرگزشت میں بھی (ایک نشانی ہے) جبکہ ان سے کہا گیا کہ تم ایک خاص وقت تک (دنیا کی نعمتوں) سے فائدہ اٹھا لو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:44
فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ
51:44
تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی تو ان کو ایک کڑک نے پکڑ لیا درآنحالیکہ وہ دیکھ رہے تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:45
فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ
51:45
(اس کے بعد) وہ نہ تو کھڑے ہی ہو سکے اور نہ ہی اپنی کوئی مدافعت کر سکے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:46
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ
51:46
اور قومِ نوح(ع) کا بھی اس سے پہلے (یہی حال ہوا) ہم نے اسے ہلاک کر دیا کیونکہ وہ بڑے نافرمان لوگ تھے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:47
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
51:47
اور ہم نے آسمان کو (اپنی) قدرت سے بنایا اور بیشک ہم زیادہ وسعت دینے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:48
وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ
51:48
اور ہم نے زمین کافرش بچھایا تو ہم کتنے اچھے فرش بچھانے والے ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:49
وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
51:49
اور ہم نے ہر چیز کے جو ڑے پیدا کئے (ہر چیز کو دو دو قِسم کابنایا) تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:50
فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
51:50
بس تم اللہ کی طرف دوڑو۔ میں تمہیں اس سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:51
وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
51:51
اور اللہ کے ساتھ کوئی اور خدا نہ بناؤ۔ بےشک میں تمہیں اس (کے قہر) سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:52
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
51:52
اسی طرح وہ لوگ جو ان سے پہلے گزرے ہیں (ان کے پاس) کوئی ایسا رسول نہیںایا جسے انہوں نے جادوگریا دیوانہ نہ کہا ہو۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:53
أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
51:53
اور کیا یہ ایک دوسرے کو اس بات کی وصیت کرتے آرہے ہیں؟ (نہیں) بلکہ یہ لوگ سرکش ہیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ
51:54
سو آپ(ص) ان سے منہ پھیر لیجئے آپ پر کوئی الزام نہیں ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:55
وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ
51:55
اور انہیں سمجھاتے رہیے کہ یہ یاددہانی ایمان والوں کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:56
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
51:56
اور میں نے جِنوں اور انسانوں کو پیدا نہیں کیا مگر اس لئے کہ وہ میری عبادت کریں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:57
مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
51:57
میں ان سے روزی نہیں چاہتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھلائیں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:58
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ
51:58
بےشک اللہ بڑا روزی دینے والا ہے، قوت والا (اور) بڑا مضبوط ہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:59
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
51:59
جو لوگ ظالم ہیں ان کیلئے (عذاب کا) وہی حصہ ہے جیسا ان جیسوں کا تھا۔ پس وہ جلدی نہ کریں۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)
51:60
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
51:60
انجامِ کار تباہی ہے کافروں کے لئے اس دن سے جس کا ان سے وعدہ وعید کیا جا رہاہے۔ - Muhammad Hussain Najafi (Urdu)