Selected
Original Text
Syed Zeeshan Haider Jawadi
Abdullah Yusuf Ali
Abdul Majid Daryabadi
Abul Ala Maududi
Ahmed Ali
Ahmed Raza Khan
A. J. Arberry
Ali Quli Qarai
Hasan al-Fatih Qaribullah and Ahmad Darwish
Mohammad Habib Shakir
Mohammed Marmaduke William Pickthall
Muhammad Sarwar
Muhammad Taqi-ud-Din al-Hilali and Muhammad Muhsin Khan
Safi-ur-Rahman al-Mubarakpuri
Saheeh International
Talal Itani
Transliteration
Wahiduddin Khan
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.
51:1
وَٱلذَّٰرِيَـٰتِ ذَرْوًا
51:1
ان ہواؤں کی قسم جو بادلوں کو منتشر کرنے والی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:2
فَٱلْحَـٰمِلَـٰتِ وِقْرًا
51:2
بھر بادل کا بوجھ اٹھانے والی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:3
فَٱلْجَـٰرِيَـٰتِ يُسْرًا
51:3
پھر دھیرے دھیرے چلنے والی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:4
فَٱلْمُقَسِّمَـٰتِ أَمْرًا
51:4
پھر ایک امر کی تقسیم کرنے والی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:5
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ
51:5
تم سے جس بات کا وعدہ کیا گیا ہے وہ سچی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:6
وَإِنَّ ٱلدِّينَ لَوَٰقِعٌ
51:6
اور جزا و سزا بہرحال واقع ہونے والی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:7
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْحُبُكِ
51:7
اور مختلف راستوں والے آسمان کی قسم - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:8
إِنَّكُمْ لَفِى قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ
51:8
کہ تم لوگ مختلف باتوں میں پڑے ہوئے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:9
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ
51:9
حق سے وہی گمراہ کیا جاسکتا ہے جو بہکایا جاچکا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:10
قُتِلَ ٱلْخَرَّٰصُونَ
51:10
بیشک اٹکل پچو لگانے والے مارے جائیں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:11
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى غَمْرَةٍ سَاهُونَ
51:11
جو اپنی غفلت میں بھولے پڑے ہوئے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:12
يَسْـَٔلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلدِّينِ
51:12
یہ پوچھتے ہیں کہ آخر قیامت کا دن کب آئے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:13
يَوْمَ هُمْ عَلَى ٱلنَّارِ يُفْتَنُونَ
51:13
تو یہ وہی دن ہے جس دن انہیں جہّنم کی آگ پر تپایا جائے گا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:14
ذُوقُوا۟ فِتْنَتَكُمْ هَـٰذَا ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تَسْتَعْجِلُونَ
51:14
کہ اب اپنا عذاب چکھو اور یہی وہ عذاب ہے جس کی تم جلدی مچائے ہوئے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:15
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ
51:15
بیشک متقی افراد باغات اور چشموں کے درمیان ہوں گے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:16
ءَاخِذِينَ مَآ ءَاتَىٰهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ
51:16
جو کچھ ان کا پروردگار عطا کرنے والا ہے اسے وصول کررہے ہوں گے کہ یہ لوگ پہلے سے نیک کردار تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:17
كَانُوا۟ قَلِيلًا مِّنَ ٱلَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ
51:17
یہ رات کے وقت بہت کم سوتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:18
وَبِٱلْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
51:18
اور سحر کے وقت اللہ کی بارگاہ میں استغفار کیا کرتے تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:19
وَفِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ
51:19
اور ان کے اموال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے محروم افراد کے لئے ایک حق تھا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:20
وَفِى ٱلْأَرْضِ ءَايَـٰتٌ لِّلْمُوقِنِينَ
51:20
اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:21
وَفِىٓ أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ
51:21
اور خود تمہارے اندر بھی - کیا تم نہیں دیکھ رہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:22
وَفِى ٱلسَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ
51:22
اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جن باتوں کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے سب کچھ موجود ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:23
فَوَرَبِّ ٱلسَّمَآءِ وَٱلْأَرْضِ إِنَّهُۥ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَآ أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
51:23
آسمان و زمین کے مالک کی قسم یہ قرآن بالکل برحق ہے جس طرح تم خو دباتیں کررہے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:24
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَٰهِيمَ ٱلْمُكْرَمِينَ
51:24
کیا تمہارے پاس ابراہیم علیھ السّلام کے محترم مہمانوں کا ذکر پہنچا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:25
إِذْ دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَقَالُوا۟ سَلَـٰمًا ۖ قَالَ سَلَـٰمٌ قَوْمٌ مُّنكَرُونَ
51:25
جب وہ ان کے پاس وارد ہوئے اور سلام کیا تو ابراہیم علیھ السّلامنے جواب سلام دیتے ہوئے کہا کہ تم تو انجانی قوم معلوم ہوتے ہو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:26
فَرَاغَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ
51:26
پھر اپنے گھر جاکر ایک موٹا تازہ بچھڑا تیار کرکے لے آئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:27
فَقَرَّبَهُۥٓ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
51:27
پھر ان کی طرف بڑھادیا اور کہا کیا آپ لوگ نہیں کھاتے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:28
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا۟ لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَـٰمٍ عَلِيمٍ
51:28
پھر اپنے نفس میں خوف کا احساس کیا تو ان لوگوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں اور پھر انہیں ایک دانشمند فرزند کی بشارت دیدی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:29
فَأَقْبَلَتِ ٱمْرَأَتُهُۥ فِى صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ
51:29
یہ سن کر ان کی زوجہ شور مچاتی ہوئی آئیں اور انہوں نے منہ پیٹ لیا کہ میں بڑھیا بانجھ (یہ کیا بات ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:30
قَالُوا۟ كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْحَكِيمُ ٱلْعَلِيمُ
51:30
ان لوگوں نے کہا یہ ایسا ہی ہوگا یہ تمہارے پروردگار کا ارشاد ہے وہ بڑی حکمت والا اور ہر چیز کا جاننے والا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:31
۞ قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا ٱلْمُرْسَلُونَ
51:31
ابراہیم علیھ السّلام نے کہا کہ اے فرشتو تمہیں کیا مہم درپیش ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:32
قَالُوٓا۟ إِنَّآ أُرْسِلْنَآ إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
51:32
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک مجرم قوم کی طرف بھیجا گیا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:33
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ
51:33
تاکہ ان کے اوپر مٹی کے کھرنجے دار پتھر برسائیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:34
مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ
51:34
جن پر پروردگار کی طرف سے حد سے گزر جانے والوں کے لئے نشانی لگی ہوئی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:35
فَأَخْرَجْنَا مَن كَانَ فِيهَا مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ
51:35
پھر ہم نے اس بستی کے تمام مومنین کو باہر نکال لیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:36
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِّنَ ٱلْمُسْلِمِينَ
51:36
اور وہاں مسلمانوں کے ایک گھر کے علاوہ کسی کو پایا بھی نہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:37
وَتَرَكْنَا فِيهَآ ءَايَةً لِّلَّذِينَ يَخَافُونَ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ
51:37
اور وہاں ان لوگوں کے لئے ایک نشانی بھی چھوڑ دی جو دردناک عذاب سے ڈرنے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:38
وَفِى مُوسَىٰٓ إِذْ أَرْسَلْنَـٰهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَـٰنٍ مُّبِينٍ
51:38
اور موسٰی علیھ السّلام کے واقعہ میں بھی ہماری نشانیاں ہیں جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلی ہوئی دلیل دے کر بھیجا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:39
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِۦ وَقَالَ سَـٰحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
51:39
تو اس نے لشکر کے دِم پر منہ موڑ لیا اور کہا کہ یہ جادوگر یا دیوانہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:40
فَأَخَذْنَـٰهُ وَجُنُودَهُۥ فَنَبَذْنَـٰهُمْ فِى ٱلْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ
51:40
تو ہم نے اسے اور اس کی فوج کو گرفت میں لے کر دریا میں ڈال دیا اور وہ قابل ملامت تھا ہی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:41
وَفِى عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ ٱلرِّيحَ ٱلْعَقِيمَ
51:41
اور قوم عاد میں بھی ایک نشانی ہے جب ہم نے ان کی طرف بانجھ ہوا کو چلا دیا - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:42
مَا تَذَرُ مِن شَىْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَٱلرَّمِيمِ
51:42
کہ جس چیز کے پاس سے گزر جاتی تھی اسے بوسیدہ ہڈی کی طرح ریزہ ریزہ کردیتی تھی - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:43
وَفِى ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا۟ حَتَّىٰ حِينٍ
51:43
اور قوم ثمود میں بھی ایک نشانی ہے جب ان سے کہا گیا کہ تھوڑے دنوں مزے کرلو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:44
فَعَتَوْا۟ عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّـٰعِقَةُ وَهُمْ يَنظُرُونَ
51:44
تو ان لوگوں نے حکم خدا کی نافرمانی کی تو انہیں بجلی نے اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ دیکھتے ہی رہ گئے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:45
فَمَا ٱسْتَطَـٰعُوا۟ مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا۟ مُنتَصِرِينَ
51:45
پھر نہ وہ اٹھنے کے قابل تھے اور نہ مدد طلب کرنے کے لائق تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:46
وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَوْمًا فَـٰسِقِينَ
51:46
اور ان سے پہلے قوم نوح تھی کہ وہ تو سب ہی فاسق اور بدکار تھے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:47
وَٱلسَّمَآءَ بَنَيْنَـٰهَا بِأَيْي۟دٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ
51:47
اور آسمان کو ہم نے اپنی طاقت سے بنایا ہے اور ہم ہی اسے وسعت دینے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:48
وَٱلْأَرْضَ فَرَشْنَـٰهَا فَنِعْمَ ٱلْمَـٰهِدُونَ
51:48
اور زمین کو ہم نے فرش کیا ہے تو ہم بہترین ہموار کرنے والے ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:49
وَمِن كُلِّ شَىْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
51:49
اور ہر شے میں سے ہم نے جوڑا بنایا ہے کہ شاید تم نصیحت حاصل کرسکو - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:50
فَفِرُّوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
51:50
لہذا اب خدا کی طرف دوڑ پڑو کہ میں کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:51
وَلَا تَجْعَلُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ إِلَـٰهًا ءَاخَرَ ۖ إِنِّى لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
51:51
اور خبردار اس کے ساتھ کسی دوسرے کو خدا نہ بنانا کہ میں تمہارے لئے واضح طور پر ڈرانے والا ہوں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:52
كَذَٰلِكَ مَآ أَتَى ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِم مِّن رَّسُولٍ إِلَّا قَالُوا۟ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ
51:52
اسی طرح ان سے پہلے کسی قوم کے پاس کوئی رسول نہیں آیا مگر یہ کہ ان لوگوں نے یہ کہہ دیا کہ یہ جادوگر ہے یا دیوانہ - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:53
أَتَوَاصَوْا۟ بِهِۦ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ
51:53
کیا انہوں نے ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کی ہے - نہیں بلکہ یہ سب کے سب سرکش ہیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:54
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ
51:54
لہٰذا آپ ان سے منہ موڑ لیں پھر آپ پر کوئی الزام نہیں ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:55
وَذَكِّرْ فَإِنَّ ٱلذِّكْرَىٰ تَنفَعُ ٱلْمُؤْمِنِينَ
51:55
اور یاد دہانی بہرحال کراتے رہے کہ یاد دہانی صاحبانِ ایمان کے حق میں مفید ہوتی ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:56
وَمَا خَلَقْتُ ٱلْجِنَّ وَٱلْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ
51:56
اور میں نے جنات اور انسانوں کو صرف اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے( - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:57
مَآ أُرِيدُ مِنْهُم مِّن رِّزْقٍ وَمَآ أُرِيدُ أَن يُطْعِمُونِ
51:57
میں ان سے نہ رزق کا طلبگار ہوں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ یہ مجھے کچھ کھلائیں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:58
إِنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلرَّزَّاقُ ذُو ٱلْقُوَّةِ ٱلْمَتِينُ
51:58
بیشک رزق دینے والا, صاحبِ قوت اور زبردست صرف علیھ السّلام اللہ ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:59
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ ذَنُوبًا مِّثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَـٰبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
51:59
پھر ان ظالمین کے لئے بھی ویسے ہی نتائج ہیں جیسے ان کے اصحاب کے لئے تھے لہذا یہ جلدی نہ کریں - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)
51:60
فَوَيْلٌ لِّلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن يَوْمِهِمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ
51:60
پھر کفار کے لئے اس دن ویل اور عذاب ہے جس دن کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے - Syed Zeeshan Haider Jawadi (Urdu)