Selected

Original Text
Muhammad Junagarhi

Available Translations

92 Al-Layl ٱللَّيْل

< Previous   21 Āyah   The Night      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

92:1 وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ
92:1 قسم ہے اس رات کی جب چھا جائے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:2 وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ
92:2 اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:3 وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ
92:3 اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:4 إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ
92:4 یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:5 فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ
92:5 جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے) - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:6 وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ
92:6 اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:7 فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ
92:7 تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:8 وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ
92:8 لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:9 وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ
92:9 اور نیک بات کی تکذیب کی - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:10 فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ
92:10 تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:11 وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ
92:11 اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:12 إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ
92:12 بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:13 وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ
92:13 اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:14 فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ
92:14 میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:15 لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى
92:15 جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:16 ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ
92:16 جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:17 وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى
92:17 اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:18 ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ
92:18 جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:19 وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ
92:19 کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:20 إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ
92:20 بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے - Muhammad Junagarhi (Urdu)

92:21 وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ
92:21 یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا - Muhammad Junagarhi (Urdu)