Selected

Original Text
Tahir ul Qadri

Available Translations

104 Al-Humazah ٱلْهُمَزَة

< Previous   9 Āyah   The Traducer      Next >  

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
In the name of Allah, Most Gracious, Most Merciful.

104:1 وَيْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةٍ
104:1 ہر اس شخص کے لئے ہلاکت ہے جو (روبرو) طعنہ زنی کرنے والا ہے (اور پسِ پشت) عیب جوئی کرنے والا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:2 ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُۥ
104:2 (خرابی و تباہی ہے اس شخص کے لئے) جس نے مال جمع کیا اور اسے گن گن کر رکھتا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:3 يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ
104:3 وہ یہ گمان کرتا ہے کہ اس کی دولت اسے ہمیشہ زندہ رکھے گی، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:4 كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ
104:4 ہرگز نہیں! وہ ضرور حطمہ (یعنی چورا چورا کر دینے والی آگ) میں پھینک دیا جائے گا، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:5 وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ
104:5 اور آپ کیا سمجھے ہیں کہ حطمہ (چورا چورا کر دینے والی آگ) کیا ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:6 نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ
104:6 (یہ) اﷲ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:7 ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ
104:7 جو دلوں پر (اپنی اذیت کے ساتھ) چڑھ جائے گی، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:8 إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌ
104:8 بیشک وہ (آگ) ان لوگوں پر ہر طرف سے بند کر دی جائے گی، - Tahir ul Qadri (Urdu)

104:9 فِى عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍۭ
104:9 (بھڑکتے شعلوں کے) لمبے لمبے ستونوں میں (اور ان لوگوں کے لئے کوئی راہِ فرار نہ رہے گی)، - Tahir ul Qadri (Urdu)